امت نیوز ڈیسک //
پولیس اور فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپ ر 10اکتوبر 2023کو اشکارا علاقے میں ناکہ لگایا جس دوران وہاں پر ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے ناکہ پارٹی کو دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی ۔ بیان کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اشکارا علاقے میں فوج کی 46آر آر ایم آئی اور 53بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر ناکہ لگایا ۔ بیان میں کہا گیا کہ ناکہ پارٹی جس جگہ تعینات تھی وہاں سے ایک مشکوک شخص کا گزر ہوا جس نے پارٹی کو دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں پر موجود اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت مدثر احمدبٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکن اشکارا بارہمولہ کے طور پر کی جو کہ لشکرطیبہ کےلئے بطور معاون کام کررہا ہے ۔ مذکورہ شخص کی جب تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے دو ہتھ گولے اور 40ہزا ر روپے نقدی برآمد ہوئے ۔ گرفتار شدید شخص کے خلاف یو اے ( پی ) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔