• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جس سختی سے جنگجوئیت سے لڑا اسی طرح منشیات کی لعنت سے بھی لڑیں گے :پولیس سربراہ

امن کے ماحول کی حفاظت کرنا امن بحال کرنے سے بھی بڑا چلینج ہے:دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
30/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے لئے اگرچہ امن بحال کرنا ایک بڑا چلینج ہے لیکن امن کی حفاظت کرنا اس سے بھی بڑا چلینج ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے فورسز کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہم ہر لحاظ سے مستحکم ہیں۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو زیون علاقے میں پولیس کی ایک سو جدید طرز کی گاڑیوں کو جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘آج ہم نے ایک سو کے قریب گاڑیوں کا قافلہ لانچ کیا اس سے پہلے ہم نے زیرو ٹیرر پلان کے لئے کپسٹی بلنڈنگ آپریشن کے تحت لیتہ پورہ میں گاڑیاں لانچ کی تھیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘امن کی رکھوالی کے لئے ان ضرورتوں کو پورا کیا جا رہا ہے’۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ امن بحال کرنا ایک بڑا چلینج ہے لیکن امن کی رکھوالی کرنا اس سے بڑا چلینج ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آج ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ہمارے فورسز تربیت یافتہ ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں جو کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں’۔
دلباغ سنگھ جو 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نے اس کے متعلق پوچھے جانے پر کہا: ‘میں فورس کو چھوڑ نہیں رہا ہوں میں فورس کے ساتھ ہوں، پولیس والا ہمیشہ پولیس والا ہی ہوتا ہے میں نے 37 سال کام کیا ہے اور میرے دل میں پولیس فورس کے لئے ہمیشہ پیار اور عزت رہے گا’۔
سری نگر کے عید گاہ علاقے میں گذشتہ روز کے واقعے جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا، کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘مذکورہ پولیس افسر ہسپتال میں زیر علاج ہے اور وہ ٹھیک ہو رہا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘خطرات ابھی بھی موجود ہیں لہذا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے’۔
بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے جانے پر پولیس سربراہ نے کہا کہ سرحدوں پر بندوبست مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اپنے وطن کی ایک انچ زمین کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس سال سب سے زیادہ انکائونٹر ایل او سی پر ہوئے سر حد پار سے دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن فوج ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بارڈر گرڈ انتہائی مضبوط ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے وجوہات دیکھی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے سرحد کے آر پار لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں ہمیشہ امن کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے لیکن ہماری فوج ان کے عزائم کو ہمیشہ ناکام بنا رہی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ کے سرحدی علاقے میں درانداز مارا گیا

Next Post

جموں کشمیر کو بدعنوانی سے صاف و پاک بنانا ہمارا مشن : ایل جی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر کو بدعنوانی سے صاف و پاک بنانا ہمارا مشن : ایل جی

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

لوگ اسمبلی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن ان کا کوئی نام لیتا نہیں:عمر عبداللہ

شہر سرینگر کے اسکول میں یکم اکتوبر سے اوقات کار میں تبدیلی

اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی، محکمہ تعلیم کی جانب سے حکمنامہ جاری

صدر جمہوریہ درو پدی مرمو دو روزہ دورہ لداخ کے لئے لیہہ پہنچیں

صدر جمہوریہ درو پدی مرمو دو روزہ دورہ لداخ کے لئے لیہہ پہنچیں

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

سردار پٹیل نے اپنی مدبرانہ صلاحیتوں سے ملک کو متحد کیا: ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »