• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مارے گئے پولیس اہلکار کی سات بیٹیاں غم میں نڈھال

مارے گئے پولیس اہلکار کی سات بیٹیاں غم میں نڈھال

by امت ڈیسک
01/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وائلو کرالہ پورہ علاقے میں گزشتہ شام نا معلوم مسلح افراد نے جموں وکشمیر پولیس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل پر نزدیک سے گولیاں برسا کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کانسٹیبل کے گھر میں حادثہ کی خبر سنتے ہی صف ماتم بچھ گئی۔ آس پڑوس کے رہائشی خاص کر مقتول کے رشتہ دار جوق در جوق ان کے گھر پہنچے اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔

مقتول ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد ڈار کے رشتہ داروں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ڈار چھٹیوں پر اپنے گھر آئے تھے اور اپنی بیٹی کی شادی اور گھر کی مرمت کی تیاریوں میں جٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کی سات بیٹیاں ہیں اور سبھی غیر شادی شدہ۔ ڈار کے رشتہ داروں نے پر نم آنکھوں سے سوالیہ انداز میں کہا: ’’غلام محمد نے کس کا کیا بگاڑا تھا؟ اس کے قتل سے قاتلین کو کیا حاصل ہوا اب اس کی سات یتیم بیٹیاں کس کے سہارے زندگی گزاریں گیں؟‘‘ تاہم انہوں نے پولیس محکمہ خاص کر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مرحوم کی بیٹیوں کی کفالت اور بازآبادکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

لواحقین نے مقتول کو نہایت ہی ایماندار، با اخلاق اور ملنسار شخص قرار دیتے ہوئے کہا: ’’مرحوم ایک ایماندار پولیس اہلکار تھے جو ہمیشہ مظلوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہتے اور کسی کو بھی اذیت دینے سے گریز کرتے۔‘‘ سانحہ کا تذکرہ کرتے ہوئے مرحوم کے بھائی نے کہا کہ جوں ہی علاقے میں گولیوں کی آواز سنائی دیں اور غلام محمد پر گولیاں چلانے کی خبر موصول ہوئی سبھی ان کے گھر کی طرف روانہ ہوئے اور خون میں لت پت پایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے فوری طور پر ڈار کو اسپتال پہنچایا تاہم اسپتال پہنچانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

انہوں نے حکومت سے فوری طور انکوائری عمل میں لائے جانے اور غلام محمد کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالنے کی اپیل کی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کٹھوعہ سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر جاں بحق

Next Post

جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

جنگجویانہ سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سیکورٹی سخت، اعلیٰ سطحی میٹنگیں

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ :ماہ اکتوبر تک 425 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »