• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی آر او نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو امرناتھ گھپا تک پہنچایا

بی آر او نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو امرناتھ گھپا تک پہنچایا

by امت ڈیسک
06/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: بارڈر روڈس اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو امرناتھ گھپا تک پہنچا کر تاریخ رقم کی ہے۔بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) جس کو امرناتھ گھپا کے راستوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سونپی گئی، نے اس مشکل کام کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

بی آر او نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ‘پروجیکٹ بیکن امرناتھ یاترا کے راستوں کی بحالی و بہتری میں مصروف ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘بارڈر روڈ اہلکاروں نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا تک پہنچا کر اس مشکل کام کو مکمل کرکے تاریخ رقم کی’۔بی آر او کے ایک عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ایک ٹرک اور ایک چھوٹی پک اپ گاڑی لیکر ضلع گاندربل کے ڈومیل سے بالتل بیس کیمپ کے راستے، جو امرناتھ گھپا تک پہنچانے والے راستوں میں سے ایک راستہ ہے، سے پوتر گھپا تک پہنچے’۔انہوں نے کہا کہ بی آر او نے ان گاڑیوں کو امرناگھ گھپا کے نزدیک جاری کام کے لئے استعمال کیا۔یہ گاڑیاں گھپا تک بہت سارے سٹور لے جانے کے لئے وہاں گئی تھیں جہاں کافی مستقل کام انجام دینا ہے’۔موصوف عہدیدار نے کہا کہ یقینی طور پر ایک بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا کیونکہ ہم برف باری سے پہلے ہی یہاں پہنچنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت سنگم بیس سے براستہ بالتل قریب 13 کلو میٹر سڑک کو کشادہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے امرناتھ یاترا کے لئے یاتریوں کو بہت کم وقت لگے گا۔بتادیں کہ امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔اس پوتر گھپا کی یاترا ہندو مذبب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس مقدس گھپا کی یاترا کے لئے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔امسال زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔ یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو کر 31 اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے اعلان کیا تھا کہ پہلگام میں پوتر گھپا کی طرف جانے والے 110 کلو میٹر طویل امرناتھ مرگ کو قریب 53 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ امرناتھ جی کے یاتریوں کو سہولیت پہنچ سکے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ کی ایل جی منوج سنہا پر تنقید

Next Post

8سے 11نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کا امکان: محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

8سے 11نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کا امکان: محکمہ موسمیات

تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بنیادپرحل کیا جانا چاہئے: انتونیوگوتریز

غزہ ’بچوں کا قبرستان‘ بنتا جا رہا ہے: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

5 ریاستوں میں چناؤ: بی جے پی کی اترپردیش، گوا، اتراکھنڈاور منی پور میں جیت، پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جھاڑو پھیرا

لیہہ لداخ میں میونسپل و پنچایتی انتخابات ملتوی

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

پونچھ میں ایل او سی کے قریب ڈیوٹی کے دوران فوجی کی موت

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی اے نے سرینگر کے دو افراد کیخلاف چارج شیٹ دائر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »