• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

تقسیم ِ ہند میں بچھڑ جانے والے خاندان کی مکہ میں جذباتی ملاقات

by امت ڈیسک
23/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مکہ المکرمہ)تقسیم ہند میں اپنی چھوٹی بہن مجیدہ سے بچھڑ جانے والی 105 سالہ ہاجرہ بی بی کیلئے جمعرات(16 نومبر) تاریخی دن تھا جب انہوں نے مکہ مکرمہ میں اپنی بھانجی حنیفہ سے ملاقات کی۔ 75 برسوں میں گزشتہ سال جون میں پہلی بار ہاجرہ بی بی نے ہندوستان میں اپنی چھوٹی بہن مجیدہ کی بیٹی حنیفہ (60سال) سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔ انہوں نے بھانجی سے اپنی بہن (مجیدہ سے ) گفتگو کروانے کیلئے کہاتو پتہ چلا کہ مجیدہ کا تو انتقال ہوچکا ہے۔اس کےبعد سے ہاجرہ بی بی اور حنیفہ ملنے کیلئے کوشاں تھے مگر کوئی سبیل پیدا نہیں ہورہی تھی۔دونوں خاندانوں کے رابطے میں آنے کا سبب بننے والے یو ٹیوبر ناصر ڈھلون نے ہی ان کی ملاقات کی راہ بھی ہموار کی اور گزشتہ ہفتہ جمعرات کو خالہ اور بھانجی کی ملاقات مکہ مکرمہ میں ممکن ہوسکی۔ اس سے قبل 17 مہینوں میں کئی بار حنیفہ اور ہاجرہ نے ملاقات کی راہ نکالنے کی کوشش کی مگر ہر بار ناکامی ہی ہاتھ لگی۔ انہوں نے کئی بار گرودوارہ کرتار پور صاحب پر ملنے کی کوشش کی جو پاکستان کے گردوارہ دربار صاحب اور ہندوستان کے گرداس پورمیں گردوارہ ڈیرہ بابا نانک کو جوڑنے والی ویزا فری سرحد ہےمگر ضروری اجازت نہیں ملی۔ پنجاب کے کپورتھلا میں رہنے والے حنیفہ نےپاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش بھی کی مگر کامیابی نہیں ملی اور اس طرح کبھی مل پانے کی امید بھی ختم ہونے لگی تھی کہ یوٹیوبر ناصر ڈھلون اور امریکہ میں مقیم ایک سکھ باشندہ پال سنگھ گِل نے اسے ممکن بنا دیا۔ انہوں نے دونوں خاندانوں کیلئے مکہ کے سفر کا انتظام کیا جہاں بالآخر گزشتہ جمعرات کو خالہ اور بھانجی کی ملاقات ہوگئی۔ ملاقات کی راہ ہموار کرنے والے پاکستانی یوٹیوبر ناصر ڈھلون نے بتایا کہ ’’ہم نے ہاجرہ بی بی کاویڈیو اَپ لوڈکردیا جس سے ہمیں پنجاب( انڈیا) میں ان کی بہن کے خاندان کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔ ہاجرہ1947ء میں تقسیم ہند کے وقت پاکستان منتقل ہوگئی تھیں جبکہ ان کی چھوٹی بہن مجیدہ نے ہندوستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔‘‘ مکہ مکرمہ میں خالہ اور بھانجی کی جذباتی ملاقات کو اپنے یوٹیوب چینل ’پنجابی لہر‘میں قید کرنے کیلئے ڈھلون بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔ وہ بتاتے ہیں کہ مکہ میں کعبہ شریف کے قریب خالہ اور بھانجی ایک دوسرے کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔ وہ دونوں فون پر تو رابطے میں تھیں مگر یہ پہلا موقع تھا جب بہ نفس نفیس ایک دوسرے سے مل رہی تھیں۔ ڈھلون کے مطابق ’’یہ واضح نہیں ہے کہ حنیفہ کو گردوارہ کرتار پور صاحب جانے کی اجازت کیوں نہیں ملی۔ اس سے پہلے بھی تقسیم ہند کے سبب بچھڑ جانے والے بھائی صادق خان اور سکہ خان کی ملاقات وہیں ہوئی تھی۔ حنیفہ نے پاکستانی ویزا حاصل کرکے اپنی خالہ سے ملنے کی کوشش بھی کی مگر ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن نےان کی درخواست مسترد کردی۔‘‘ دونوں ہی خاندانوں کی مالی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے باہر کہیں ملاقات کا انتظام کرپاتے۔ اس کیلئے امریکہ میں مقیم سکھ شہری نے انتظام کیا۔ ناصر ڈھلون بتاتے ہیں کہ ’’مکہ میں دونوں خاندانوں کی ملاقات کو یقینی بنانے کیلئے پال سنگھ گل نے مالی تعاون کیا۔ ہم جلد ازجلد یہ ملاقات اسلئے بھی کرانا چاہتے تھے کہ ہاجرہ بی بی کی عمر105 ہوچکی ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادئ کشمیر تاریخ ساز سرد لہر اور سخت دھند کی لپیٹ میں ایک طرف سے حکام سرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے میں گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہے تو دوسری جانب طلباء و طالبات کی صحت و عافیت والدین کےلئے اہم؛ عام انسان کرے تو کیا کرے؟

Next Post

صومالیہ : سیلاب سے 50 افراد ہلاک، سات لاکھ بے گھر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
صومالیہ : سیلاب سے 50 افراد ہلاک، سات لاکھ بے گھر

صومالیہ : سیلاب سے 50 افراد ہلاک، سات لاکھ بے گھر

ہندواڑہ میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

ہندواڑہ میں منشیات فروش کی جائیداد منسلک

راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

راجوری جھڑپ : دو افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار، دو ملی ٹینٹ مارے گئے

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

راہل گاندھی کے پنوتی والے بیان پف الیکشن کمیشن کا نوٹس

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

راجوری تصادم :پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »