• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف پولیس نے لیا نوٹس

سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں :ضلع مجسٹریٹ پلوامہ

by امت ڈیسک
02/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے سخت وارننگ دئے جانے کے بعد وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کا ’غلط‘ مواد اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ، پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ضلع کے شہریوں سے ’’سوشل میڈیا، نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے ہر طرح کے غلط استعمال سے باز‘‘ رہنے کی تلقین کی۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ حکم اس لیے جاری کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر یا گروہ، انٹرنیٹ خاص کر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس میں خاص طور پر دہشت گرد اور علیحدگی پسند تنظیموں کے اشتعال انگیز پیغامات اور پروپیگنڈے کو ’فارورڈ‘ یا شیئر کرنا بھی شامل ہے۔‘‘

حکم نامے کے مطابق ’’سماجی رابطہ گاہ پر قابل اعتراض مواد اپلوڈ، فارورڈ، شیئر یا پوسٹ‘‘ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آر آر سوین نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران لوگوں سے ’’مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے یا امن و امان کو زک پہچانے والے‘‘ کسی بھی پوسٹ یا مواد کو اپلوڈ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی تھی۔ یہ بیان اور احکامات این آئی ٹی، سرینگر میں احتجاج اور اس کے نتیجے میں رد عمل کے پس منظر میں جاری کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل این آئی ٹی میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی باشندے نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ ویڈیو اپلوڈ کیا تھا جس کے بعد طلبہ نے احتجاج کیا۔ طلبہ کے بعد مقامی باشندوں سمیت مذہبی رہنماؤں نے اس معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں بی جے پی کیلئے انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

Next Post

ایل جی حوالدار عبدالمجید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
Next Post
ایل جی حوالدار عبدالمجید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملے

ایل جی حوالدار عبدالمجید کے گھر جا کر اہل خانہ سے ملے

کور کمانڈر نے پلوامہ میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

کور کمانڈر نے پلوامہ میں سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سات کشمیری طلباء پر عائد یو اے پی اے خارج، ضمانت پر رہا

سات کشمیری طلباء پر عائد یو اے پی اے خارج، ضمانت پر رہا

بی جے پی دو سیٹوں پر فتح یاب، 150 پر آگے، کانگریس 21 اور عآپ 6 سیٹوں پر آگے

الیکشن نتائج : بھاجپا تین ریاستوں میں آگے کانگریس ایک پر

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

مخصوص افراد کا عالمی دن: ایل جی کا نیک خواہشات کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »