• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنوبی کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

جنوبی کشمیر میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

by امت ڈیسک
18/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملک پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو 24 نومبر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا، پیر کی صبح آر اینڈ بی دفتر کے احاطہ میں مردہ پایا گیا۔ متوفی کی شناخت ساحل احمد ملک ولد بشیر احمد ملک ساکنہ ملک پورہ کے طور پر ہوئی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق وہ 24 نومبر کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس حوالہ سے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی جا چکی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک مقامی باشندے نے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) کے احاطے میں لاش کو دیکھ کر طوری پر پولیس کو اطلاع دی۔ پلوامہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور فوری طور پر لوازمات خاص کر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ذریعے ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی تاہم پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے پولیس نے متوفی کے لواحقین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد اس شخص کا پتہ لگانے کے لئے عام لوگوں سے مدد طلب کی تھی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ شخص گزشتہ 6 ماہ سے نفسیاتی بیماری میں مبتلا تھا، پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی تھی وہیں انہوں نے لوگوں سے بھی اس کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر، لداخ میں زلزلے کے جھٹکے

Next Post

پارلیمنٹ سے 74 ممبران معطل، کل تعداد 92 پہنچ گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
تحریک عدم اعتمادناکام، کس نے کیا کہا؟

پارلیمنٹ سے 74 ممبران معطل، کل تعداد 92 پہنچ گئی

ٹیولپ گارڈن میں اگلے سال سترہ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کو محظوظ کریں گے

ٹیولپ گارڈن میں اگلے سال سترہ لاکھ ٹیولپ سیاحوں کو محظوظ کریں گے

ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شامل ہونا موت کے پروانے پر دستخط کرنے کے مترادف : اے ڈی جی سی آر پی ایف

وادی میں گزشتہ سرد رات درج

وادی میں گزشتہ سرد رات درج

پونچھ میں فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

بانڈی پورہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ایس پی او کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »