• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر کے گھنٹہ گھر کے سامنے فیرن ڈے منایا گیا

سرینگر کے گھنٹہ گھر کے سامنے فیرن ڈے منایا گیا

by امت ڈیسک
21/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں واقع تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے دن جمعرات کو روایتی پھیرن میں ملبوس لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا۔انٹرنیشنل پھرن ڈے منانے والوں میں سماجی کارکن، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ بھی شامل تھے۔

یو این آئی کے نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سے ہی مختلف ڈیزائنوں کے پھرنوں میں ملبوس لوگوں کو گھںٹہ گھر کے سامنے جمع ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی تھی جو پھیرن پہنے سیلفی اور تصویریں کھینچ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گھنٹہ گھر کے متصل ہی نصب وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑے سائز کی تصویر کو بھی پھیرن لگایا گیا۔

اس موقع پرمعروف سماجی کارکن جمال بڈگامی نے کہا کہ پھیرن کشمیر کی پہچان ہے جس کوزندہ رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں آج مودی جی کی تصویر کو بھی پھیرن پہنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس پھیرن کی تشہیر پورے دنیا میں ہونی چاہئے اور جو یہاں دنیا اور ملک کے مختلف حصوں سے سیاح آتے ہیں ان کو چاہئے کہ یہاں سرما پھیرن خریدیں اور ان کو لگائیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ پھیرن ہمارے کلچر کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پھیرن ہمارے اجداد کی ایک نشانی ہے جس کو زندہ رکھنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جدید طرز کے کپڑے بھی پہننے چاہئے لیکن پھیرن کو کسی بھی صورت میں ترک نہیں کرنا چاہئے۔

کامران احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ پھیرن ہماری روایتی دستکاریوں کی طرح ہماری شاندار ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو پہن کر ہم نہ صرف کڑاکے کی ٹھنڈ کا مقابلہ کرتے ہیں بلکہ اس کی اپنی ایک منفرد آن بان اور شان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج مختلف ڈیزائنوں کے پھیرن مارکیٹ میں دستیاب ہیں جنہیں ہمارے نوجوان پہن کر خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

بتادیں کہ وادی میں گذشتہ کئی برسوں سے 21 دسمبر یعنی سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے پہلے دن انٹرنیشنل پھیرن ڈے منایا جاتا ہے۔پھیرن ایک لمبا اور ڈھیلا ڈھالا لباس ہے، جو عام طور پر اون سے بنا ہوتا ہے۔ کشمیر میں اس کو زمستانی ہوائوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صدیوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

ای کامرس انڈسٹری کی وساطت سے ٹھٹھرتی سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا روایتی لباس ‘پھیرن’ مقامی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی الماریوں کی زینت بن رہا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات الائنس کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے: سرتاج مدنی

Next Post

آن لائن فراڈ: سائبر پولیس نے تحقیقات کےلیے لوگوں کی مدد طلب کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
Next Post
کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کو مبینہ 59 کروڑ کا چونا

آن لائن فراڈ: سائبر پولیس نے تحقیقات کےلیے لوگوں کی مدد طلب کی

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

کوکرناگ جھڑپ کی جانچ این آئی اے کے حوالے

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

ملی ٹینٹوں نے پونچھ میں فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، انکاؤنٹر کا امکان

بڈگام میں اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار

بڈگام میں اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے ہاتھوں گرفتار

پونچھ ملی ٹینٹ حملہ: تین فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی

پونچھ ملی ٹینٹ حملہ: تین فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »