امت نیوز ڈیسک//
پونچھ، 21 دسمبر : سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی طرف سے ایک فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ڈی کے جی-بفلیاز روڈ پر ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ نے فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "فورسز کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ہے اور انکاؤنٹر کا امکان ہے”۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔( کشمیر اسکرول)











