امت نیوز ڈیسک//
پونچھ: جمعرات کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس جے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، گاڑیاں، جو کہ اہلکاروں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے مقام سے لے جا رہی تھیں، دوپہر تقریباً 3.30 بجے سرنکوٹ پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں ڈھیرا کی گلی اور بفلیاز کے درمیان دھتیار موڑ پر حملہ آور ہوئیں۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ڈھیرا کی گلی کے علاقے میں ایک تصادم شروع ہوا جہاں بدھ کی رات ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں "سخت انٹیلی جنس” پر مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
اہلکار نے کہا، تاہم، فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی مارے گئے، جبکہ تین زخمی ہوئے۔ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔( کے این او)










