امت نیوز ڈیسک//
سورنکوٹ پونچھ میں جاری تصادم میں چار فوجی مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔ حکام نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ چار فوجی مارے گئے جبکہ تین مزید فوجی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت بیرندر سنگھ، کرن کمار، چندن کمار اور گوتم کمار کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت سندیپ کمار، شیام سندر داس اور توڈمل دنیشور بھاسکراو کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سے پہلے، ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کو ڈی کے جی (ڈیرہ کی گلی) کے علاقے سورنکوٹ میں انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے دوران فوج کی ایک پارٹی پر حملہ ہوا۔ ” وہیں بتایا جا رہا ہے کہ ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈنے کےلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے (کشمیر اسکرول)









