• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

by امت ڈیسک
22/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
راجوری: جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 5 فوجی جوان ہلاک جب کہ مزید دو کو تشویشناک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد فوج کے جوانوں نے بھی فوری جوابی کارروائی شروع کی۔ آج دوسرے روز بھی علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے۔ جموں کشمیر پولس اور آرمی نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے۔ عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی اہلکار راجوری سیکٹر کے تھانہ منڈی علاقے میں بدھ کی شام سے پہلے سے جاری مشترکہ آپریشن کو مضبوط بنانے جا رہے تھے۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ یہ آپریشن 48 راشٹریہ رائفلز کے علاقے میں ہو رہا ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اس علاقے میں فوج پر عسکریت پسندوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔جموں میں محکمہ دفاع کے تعلقات عامہ کے افسر لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مضبوط انٹیلی جنس کی بنیاد پر، پونچھ ضلع کے ڈھیرا کی گلی علاقے میں بدھ کی رات ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

واقعے کی افسوس ناک تصاویر اور ویڈیوز میں سڑک پر خون، فوجیوں کے ٹوٹے ہوئے ہیلمٹ اور دو فوجی گاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دے رہے ہیں۔ حکام نے شدید تصادم کے دوران فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہاتھا پائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ عسکریت پسند مارے گئے فوجی جوانوں کے ہتھیار بھی چھین کر لے گئے ہوں گے۔ واضح رہے کہ آج دوسرے روز بھی فوج کا آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل ذرائع نے مرنے والے چار اہلکاروں کی شناخت بی سنگھ، کے کمار، سی کمار اور جی کمار کے طور پر کی تھی جب کہ زخمیوں کی شناخت سندیپ کمار، ایس ایس داس اور ٹی ڈی بھاسکر راو کے طور پر کی گئی تھی۔ ہلاکتوں میں اضافے کے بعد مزید مرنے والے پانچویں اہلکار کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

جموں میں مقیم وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "20 دسمبر 2023 کی رات سے جنرل ایریا ڈی کے جی (ڈیرہ کی گلی)، تھانہ منڈی، راجوری میں آپریشن کیا جا رہا تھا، 21 دسمبر کو سہ پہر 3:45 بجے، فوجیوں کو لے کر دو فوجی گاڑیاں آپریشنل سائٹ کی طرف بڑھ رہی تھیں، جن پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ حملے کے فوری بعد فوجی دستوں نے جوابی کارروائی کی،”دریں اثناء، عہدیداروں نے بتاباکہ ڈی کے جی بفلیاز سڑک کو انکاؤنٹر کی وجہ سے بندکردی گی ہے۔ "اس طرح سبھی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سرینگر یا پونچھ جانے کے لیے بی جی – جارا والی گلی روڈ کا استعمال کریں۔”بفلیازسےدہرہ گلی تک کے پورے جنگلاتی علاقہ کو فوج نے پوری طرح سے محاصرے میں لے رکھا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

بتادیں کہ اس حملے سے صرف چند ہفتے قبل، قریبی ضلع راجوری کے بجیمل جنگلاتی علاقے کی دھرمسال بیلٹ میں فائرنگ کے دوران 2 کیپٹن سمیت 5 فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے۔جب کہ نومبر میں راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں دو عسکریت پسند بشمول افغانستان سے تربیت یافتہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کمانڈر مارے گئے تھے۔

راجوری اور پونچھ اضلاع کی سرحد پر واقع ڈھیرا کی گلی اور بفلیاز کے درمیان کا علاقہ گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور چمر کے جنگلات اور پھر بھاٹا دھریاں کے جنگل کی طرف جاتا ہے، جہاں اس سال 20 اپریل کو فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا، جس میں پانچ فوجی شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد مئی میں انسداد عسکریت پسندی آپریشن کے دوران چمر کے جنگل میں مزید 5 فوجی جوان شہید اور ایک میجر رینک کا افسر زخمی ہوا۔ اس کارروائی میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند بھی مارا گیا۔

اس سے قبل اکتوبر 2021 میں جنگل کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں نو فوجی شہید ہو گئے تھے۔ 11 اکتوبر کو چمر میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت پانچ فوجی اہلکار شہید ہوئے، جب کہ 14 اکتوبر کو قریبی جنگل میں ایک جے سی او اور تین سپاہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ حملہ: چار فوجی ہلاک، تین زخمی

Next Post

رام ہندو ہوں یا مسلمان رام سبھی کے ہیں : فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

رام ہندو ہوں یا مسلمان رام سبھی کے ہیں : فاروق عبداللہ

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ پریشان کیوں ؟؟

نجی اسکولوں میں داخلہ فیس پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »