• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

رام ہندو ہوں یا مسلمان رام سبھی کے ہیں : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
22/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے روز کہا کہ خوش ہیں کہ رام مندر کھلنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام سبھی کے ہیں چاہے ہندو ہویا مسلم، سکھ ہو یا عیسائی ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات ابھی بھی رونما ہو رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کٹھوعہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر تو فیصلہ سنایا، لیکن انہیں کم سے کم ریاستی درجے کی بحالی اور جلد از جلد الیکشن کرانے کے حوالے سے بھی کچھ کہنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے ایوان میں خلل ڈالنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ حکومت بہت سے اہم بلوں کو بغیر کسی بحث کے ہی پاس کرنا چاہتی ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا خیال ہے کہ وہ ہمیشہ اقتدار کی کرسی پر براجمان رہے گی۔ ایسا نہیں کیونکہ انگریزوں کو بھی ڈھائی سو سال کے بعد بھارت سے جانا پڑا تھا اور اس وقت صرف انڈین نیشنل کانگریس نے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی تھی۔ این سی صدر نے بتایا کہ خوش ہیں کہ رام مندر کھلنے والا ہے لیکن مجھے دعوت نامہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ رام پوری دنیا کے ہیں، اس میں مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں مسلسل عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور حکومت سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔ واضح رہے کہ 22 جنوری 2024 کو رام مندر کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم سمیت 3000 وائی آئی پیز شرکت کرنے والے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

Next Post

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ پریشان کیوں ؟؟

نجی اسکولوں میں داخلہ فیس پر پابندی عائد

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »