• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ پریشان کیوں ؟؟

نجی اسکولوں میں داخلہ فیس پر پابندی عائد

by امت ڈیسک
22/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر: جموں وکشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں کے لئے فیس مقرر کرنے والی کمیٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضا کرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی سکول کے خلاف داخلہ فیس وصول کرنے کی شکایت درج ہوئی تو اس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار کمیٹی کے چیئر پرسن جسٹس سنیل حالی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضا کرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں اسکول کی افلیشن اور ریکوگنیشن کی منسوخی شامل ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میرے دفتر کو مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہ جموں اور کشمیر کے چند نجی اسکول قانون کی خلاف ورزی کرکے طلبہ اور ان کے والدین سے داخلہ فیس کے عوض موٹی رقمیں وصول کرتے ہیں’۔
موصوف چیئر پرسن نے کہا کہ یہ شکایت بھی موصول ہوئی کہ والدین سے نقدی داخلہ فیس کی رقم نقد وصول کی جاتی ہے اور اصرار کے باوجود بھی والدین کو رسید نہیں دی جا رہی ہے۔
انہوں نے جموں وکشمیر سکول ایجوکیشن ایکٹ 2002 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ‘ترمیم شدہ ایکٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ سکول ٹیوشین فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور سالانہ فیس کے بغیر کوئی دوسری فیس وصول نہیں کر سکتے ہیں جبکہ پکنک، ٹور اور سیر وغیرہ کی فیس رضاکارانہ طور وصول کی جاسکتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ان فیسوں کے سوا کسی قسم کا کوئی فیس وصول نہیں کیا جا سکتا ہے۔
جسٹس سنیل حالی نے کہا کہ ان شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے 20 نومبر کو ایک سرکیولر جاری کرکے تازہ ہدایات جاری کی گئیں جن میں پرائیویٹ سکول مالکان و منتظمین پر واضح کیا گیا کہ وہ داخلہ فیس کا تقاضا نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی اسکول کے خلاف داخلہ فیس وصول کرنے کی شکایت موصول ہوئیں تو ان کو تحقیقات کے لئے سی بی آئی کو بھیجا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے منفی رپورٹ موصول ہونے کی صورت میں اسکول کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے تحت اسکول کی افلیشن اور ریکوگنیشن کی منسوخی کے اقدام کئے جائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

Next Post

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

پونچھ میں حراست میں لیے گئے تین عام شہریوں کی پراسرار موت

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

راجوری میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا

اکھنور سیکٹر میں سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »