• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
22/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں:’’جموں و کشمیر میں اب بھی خوف و دہشت کا ماحول ہے، حکومتی دعووں کے برعکس سیکورٹی صورتحال ابتر ہے، شکر ہے کہ کسی سیاح پر حملہ نہیں ہو رہا، اگر ایک بھی سیاح پر گولی چلی تو یہاں کوئی نہیں آئے گا، ہمارے کھانے پینے کے واندے ہو جائیں گے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے معطل کیے جانے کے بعد فاروق عبداللہ دارالحکومت دہلی سے جموں کی طرف واپس آرہے تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت قریب ڈیڑھ سو لوک سبھا ممبران کو پارلیمنٹ کے بقیہ سرمائی اجلاس سے معطل کر دیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے دہلی سے جموں واپسی پر، کٹھوعہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی سخت سرزنش کی۔ فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ہم نے تو صرف ایک سوال کیا کہ پارلیمنٹ میں سیکورٹی کیسے بریچ ہوئی، سارے ہندوستان کی سیکیورٹی کون دیکھتا ہے؟ ہوم منسٹری، ہماری گزارش تھی کہ ہوم منسٹر صاحب آئیں، (اور اس کی وضاحت کریں)۔‘‘ فاروق عبداللہ نے سیکورٹی بریچ کے حوالہ سے مزید کہا: ’’یہ محض ایک سیکورٹی بریچ نہیں، بلکہ اندر آنے والے بم ساتھ لا سکتے تھے، زہریلی گیس چھوڑی جا سکتی تھی۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے وقت کہا گیا تھا کہ یہ امریکہ سے بھی زیادہ محفوظ ہے۔‘‘ فاروق عبداللہ کے مطابق ’’یہ سوال پوچھے جانے پر ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا گیا اور اسی اثناء میں ضروری بلیں پاس ہو رہی ہیں۔‘‘

جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’جب ہوم منسٹری ہی اپنا کام ٹھیک سے نہیں انجام دے رہی تو سیکورٹی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر میں کرکٹ کھیل رہے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا گیا۔‘‘ جموں کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں، انکاؤنٹرز کے پس منظر میں فاروق عبداللہ نے کہا: ’’کوکرناگ میں زخمی ڈی وائی ایس پی نے پولیس افسران سے مدد کی، مگر پولیس کے اعلیٰ افسران نے ان کی مدد نہیں کی۔ اس طرح کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں، شکر ہے کہ کسی سیاح پر حملہ نہیں ہو رہا۔ اگر ایک بھی سیاح کو گولی لگی تو یہاں سیاح تو کجا، کوئی نہیں آئے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم کیا کھائیں گے۔‘‘

دفعہ 370کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کی مہر تصدیق کے حوالہ سے فاروق نے کہا: ’’پہلے کہا گیا تھا کہ دفعہ 370مستقل (پرماننٹ ہے) اب کہا جا رہا ہے کہ عارضی تھا، ہم نے (عدالتوں) کے کئی فیصلے دیکھے ہیں۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اور ان کی پارٹی کیا دفعہ 370کے حوالہ سے دوسری پیٹیشن دائر کریں گے؟ فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا؟ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔‘‘مزید پڑھیں:پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاریفاروق عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا: ’’ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ 370 ہی ٹیررزم (دہشت گردی) کیلئے ذمہ دار ہے۔ مگر اب (دفعہ 370کو ہٹائے جانے کے باوجود) دہشت گردی موجود ہے۔‘‘ دفعہ 370کے بعد ہو رہی ہلاکتوں اور عسکری کارروائیوں کے حوالہ سے فاروق عبداللہ نے کہا: ’’اگر وہ کہتے ہیں کہ دفعہ 370ہی دہشت گردی کی اصل وجہ ہے تو گزشتہ روز سرنکوٹ میں کیا ہوا؟ عیدگاہ، سرینگر میں کیوں مارا گیا ایک پولیس اہلکار کو جو نہتا تھا اور کرکٹ کھیل رہا تھا۔‘‘ کوکرناگ انکاؤنٹر کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’جب وہ ڈی وائی ایس پی زخمی ہو گیا، اس نے گھر والوں کو فون کیا کہ وہ زخمی ہے۔ ہیلی کاپٹر ہوا میں گردش کر رہا تھا مگر اسے بچانے نیچے لینڈ نہیں کیا۔ حالانکہ اس نے اعلیٰ افسران سے کہا بھی کہ ہیلی کاپٹر نیچے اتارو، میں زخمی ہوں مجھے بچاؤ، مگر ڈی جی جموں وکشمیر پولیس کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس ڈی وائی ایس پی کو بچایا نہیں گیا۔ حالانکہ چند ماہ قبل ہی ان کے ہاں بچہ پیدا ہوا۔ کیا بیت رہی ہوگی اس کی زوجہ پر۔‘‘

یہ پوچھے جانے پر کہ بی جے پی کے دعووں کے مطابق جموں و کشمیر خاص کر وادی میں پتھر پھینکنے، پتھر بازی کے واقعات بند ہوئے ہیں، فاروق عبداللہ نے کہا: ’’ہر ایک گھر کے سامنے بندوق تانے (مسلح) فوجی/پولیس اہلکار تعینات ہے۔ جس دن انہیں ہٹایا گیا، یا بندوق اٹھائی گئی، اس دن میرے سر پر بھی پتھر برسائے جائیں گے۔‘‘ بہ الفاظ دیگر فاروق عبداللہ کے مطابق بندوق کی زور یا بندوق کے ڈر سے ہی پتھر بازی بند ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت، مگر میر واعظ نظر بند

Next Post

نجی اسکولوں میں داخلہ فیس پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ پریشان کیوں ؟؟

نجی اسکولوں میں داخلہ فیس پر پابندی عائد

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

پونچھ میں حراست میں لیے گئے تین عام شہریوں کی پراسرار موت

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »