• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ حملہ: ڈی کے جی علاقے میں پانچ فوجی ہلاک، سرچ آپریشن جاری

پونچھ میں حراست میں لیے گئے تین عام شہریوں کی پراسرار موت

by امت ڈیسک
23/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں جمعرات کو عسکریت کے ذریعہ فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملے کے بعد فوج نے کئی عام لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے تین کی موت پر اسرار طریقے سے موت ہوگئی ہے جس کے خلاف مقامی لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس اور فیس بک پر اس معاملے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں صاف طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی جوان کچھ لوگوں کے ہاتھ پیر باندھ کر کے ان کو جسمانی تشدد کا شکار بنا رہے ہیں۔ وہیں حراست میں ہلاک ہونے والے تین عام شہریوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ”آرمی نے ان کو گرفتار کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا”۔ حراست میں ہلاک شدہ تین عام شہریوں کی شناخت 30 سالہ ریاض احمد ولد وزیر حسین، 26 سالہ شوکت حسین ولد نذیر حسین عمر اور محفوظ احمد ولد میر حسین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

راجوری پونچھ میں جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عام شہریوں کی حراستی تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئیں جس میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے اور ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ فوج کی جانب سے پونچھ کے کئی علاقوں میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ فوج نے عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد کئی نوجوانوں کو حراست میں لیا تھا اور بتایا جارہا ہے کہ مارے گئے تینوں افراد ان میں شامل تھے سرکاری سطح سے ابھی اس بارے میں کسی بھی طرح کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جموں وکشمیر کے بفلیاز پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے 20 افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ جائے وقوع کے نزدیک جتنے بھی موبائیل فون حملے کے وقت ایکٹیو تھے انہیں بھی حراست میں لیا گیا تھا۔بفلیاز پونچھ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد فوج، پولیس، سی آر پی ایف کی جانب سے علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔دفاعی ذرائع نے بتایا تھا کہ حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کی چند مقامی افراد نے مدد کی ہے۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے میڈل واپس کرنے کا کیا اعلان

Next Post

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

راجوری میں جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند مارا گیا

اکھنور سیکٹر میں سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر میں لوگ بنگال کے مقابلے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں : ایل جی

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

پونچھ شہری ہلاکتیں، محبوبہ مفتی نے کیا معاوضے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »