امت نیوز ڈیسک//
ڈوڈہ: ڈوڈہ ضلع کے ارنورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح آرمی کیمپ میں آگ لگنے کے بعد کم از کم دو درزی ہلاک ہو گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’فوج کے 10 راشٹریہ رائفلز آرمی کیمپ ارنورہ ڈوڈہ میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بے قابو آگ کی وجہ سے کیمپ میں کام کرنے والے دو شہری درزی اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔
اس نے مرنے والوں کی شناخت پرشوتم لال ولد باجو رام گاؤں کٹلی سانبہ اور شوم راج ولد رالا رام ولد چندوا کتھا کے طور پر کی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔(کے این او)








