• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سال 2023 میں دنیا بھر میں 120 صحافی مارے گئے

سال 2023 میں دنیا بھر میں 120 صحافی مارے گئے

by امت ڈیسک
01/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں 120 صحافی اور میڈیا کارکن مارے گئے اور دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں میں سے 68 فیصد غزہ تنازعہ میں مارے گئے۔اتوار کو آئی ایف جے کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق سال 2023 میں 11 خواتین سمیت 120 صحافی اور میڈیا پرسنز مارے گئے۔

ایف آئی جے نے 8 دسمبر کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دن سے پہلے ہلاک ہونے والے صحافیوں کی ایک ابتدائی فہرست شائع کی تھی، جس میں 94 ہلاکتوں کی ڈاکومنٹیشن کی گئی تھی۔ آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اضافہ غزہ جنگ میں اضافی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کو دیگر ہلاکتوں کے بارے میں بتائے جانے کا نتیجہ ہے۔

آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل انتھونی بیلینگر نے کہا، "آج ہمارے خیالات ان صحافیوں کے اہل خانہ اور دنیا بھر کے نیوز رومز میں ہمارے ساتھیوں کے ساتھ ہیں جو محض اپنے کام کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی موت پر سوگ منا رہے ہیں۔ ہم صحافیوں کو ہمیشہ یاد دلاتے ہیں کہ کوئی بھی کہانی ان کی زندگی کے لائق نہیں ہے، بہت سے ایسے حالات ہیں جہاں انہیں جان بوجھ کر کہانیوں کو کور کرنے اور عوام کے جاننے کے حق کو محدود کرنے کے لئے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ باخبر رہنا شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر رپورٹ کرنے کے لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔ "اس سال کے مہلک اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمیں صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ریاستوں کو کلیدی طریقہ کار اپنانے کے لئے مجبور کرنے والے ایک بین الاقوامی پابند کرنے والے آلے کی کتنی اشد ضرورت ہے۔”

فیڈریشن کے ریکارڈ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں اور میڈیا پرسن میں سے 68 فیصد غزہ کی لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں 75 فلسطینی، چار اسرائیلی اور تین لبنانی صحافی ہلاک ہوئے جب کہ شام میں میڈیا کے تین کارکن مارے گئے۔ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں 12 صحافی ہلاک ہوئے، جس میں ہندوستان (3)، افغانستان (2)، فلپائن (2)، بنگلہ دیش (2)، پاکستان (2) اور چین میں ایک میڈیا پرسن شامل ہیں۔

شمالی اور جنوبی امریکہ میں 2023 میں دس صحافی مارے گئے جن میں تین میکسیکن، ایک پیراگوئین، تین گوئٹے مالا، ایک کولمبیا، ایک ہونڈوراس اور ایک امریکی شامل ہے۔آئی ایف جے افریقہ میں کیمرون (2)، سوڈان (1)، لیسوتھو (1)، مالی (1)، صومالیہ (1)، موزمبیق (1)، نائیجیریا (1) اور روانڈا میں ایک یعنی کل آٹھ صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔ جن کی مکمل چھان بین نہیں ہوسکی ہے۔

یورپ میں تین صحافی اور میڈیا ورکر – یوکرینی (1)، روسی (1) اور فرانسیسی (1) – یوکرینی جنگ میں مارے گئے ہیں جب کہ ایک میڈیاپرسن البانیہ میں مارا گیا۔آئی ایف جے دنیا بھر کی حکومتوں سے صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی پابند کنونشن کو تیزی سے اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

اپنی پارٹی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر جاوید بیگ کو برطرف کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
اپنی پارٹی نے جاوید بیگ کو چیف ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

اپنی پارٹی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر جاوید بیگ کو برطرف کیا

لیفٹیننٹ گورنر کی نئے سال کے موقعہ پر عوام کو مبارکباد

سال نو کی آمد، ایل جی کی عوام کو مبارکباد

ٹیولپ گارڈن میں رواں سال 17 لاکھ پھول کھلیں گے

ٹیولپ گارڈن میں رواں سال 17 لاکھ پھول کھلیں گے

بارہمولہ میں شادی گھوٹالہ بے نقاب، دھوکہ باز گرفتار

بارہمولہ میں شادی گھوٹالہ بے نقاب، دھوکہ باز گرفتار

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا کل لیں گے جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »