• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ گنڈولہ : سال 2023ء میں 108کروڑ کی آمدنی

گلمرگ گنڈولہ : سال 2023ء میں 108کروڑ کی آمدنی

by امت ڈیسک
05/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
04؍جنوری//گلمرگ گنڈولہ آمدنی اور سیاحوں کی تعداد دونوں کے لحاظ سے بلندی کی راہ پر گامزن ہے ۔گزرے ہوئے برس کے دوران دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں (10, 13, 458 ) نے گنڈولہ کی سواری سے لطف اُٹھایا جس سے جموںوکشمیر کیبل کار کارپوریشن نے گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران 108 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔یہ پچھلے سال 2022ء کے اعدادوشمار کے مقابلے میں حوصلہ افزا حد تک زیادہ ہے جس میں آمدنی کے طور پر 91کروڑروپے اور 8.50لاکھ سیاحوں کی سواری تھی ۔ مزید یہ کہ سیاح اس تجربے کو حقیقی اور دلکش قرار دیتے ہیں۔

جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن گلمرگ گنڈولہ کو چلاتی ہے اور اس کا اِنتظام کرتی ہے جسے کشمیر کی سیاحت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر بھارت کی سب سے مقبول روپ وے ہے اور 14,000 فٹ کی بلندی پریہ ایشیا کی سب سے اونچی آپریٹنگ کیبل کار ہے۔

کارپوریشن نے بہتر آمدنی اور مہمانوں کے دوروں کے علاوہ گزشتہ برس کے دوران ٹکٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنا کر، متعدد حفاظتی ٹیسٹ کرکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گنڈولہ کے دوسرے مرحلے کی مرمت کرکے خدمات کی فراہمی کو بہترکیاہے۔

گنڈولہ کی سواری کرنے والے سیاحوں کے پاس اِشتراک کرنے کے لئے یادگار تجربات ہوتے ہیں۔لندن سے تعلق رکھنے والے اَکشے جو اِن دِنوں گلمرگ میں چھٹیوں پر ہیں،نے کہا’’یہ ایک حیرت انگیز سواری تھی۔ بُکنگ بغیر کسی رُکاوٹ کے تھی۔ میںگلمرگ گنڈولہ کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہرجگہ کے لوگوں کو مدعو کرتا ہوں ۔‘‘گلمرگ کا پہلی بار دورہ کرنے والے ایک اور سیاح جوڑے شبھم اور اجت گلمرگ گنڈولہ کے دونوں مرحلوں پر اِنتظامات اور صفائی ستھرائی سے متاثر ہوئے۔ اِن تجربات کی بازگشت دہلی کے ایک اور کنبے نے بھی سنائی۔

ویتنام سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کینٹران نے کہا،’’گنڈولہ لوگ بہت ملنسار ہیں۔ میری بیٹی کو سردی لگ گئی اور ان لوگوں نے اس کی ہر ممکن مدد کی۔‘‘ یہ سیاح ایک بار پھر اِس جگہ کا دورہ کرنے کے خواہشمند تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن راجا یعقوب نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اَپنی سہولیت ، وقت کی بچت اور کسی بھی ٹائوٹ کی طرف سے بلیک مارکیٹنگ کے اِمکانات کو روکنے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے آن لائن طریقہ سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کارپوریشن سیاحوں کو آسان ، بغیر پریشانی اور محفوظ سواری دے کر ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔

اُنہوں نے آنے والے دِنوں میں اور بھی بہتر سہولیات کی یقین دہانی کی اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ٹکٹ میں بتائے گئے اوقات پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کے تاثرات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور کسٹمر سروسز میں ضروری بہتری لائی جا رہی ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ گلمرگ کیبل کار دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایک گلمرگ ریزورٹ سے ک￿ نگ ڈوری وادی تک اور دوسرا ک￿ نگ ڈوری سے افروٹھ چوٹی تک جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان میں جاری جھڑپ میں نامعلوم ملی ٹینٹ مارا گیا

Next Post

مینڈھر میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
Next Post
پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

مینڈھر میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ کو نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے سے پھر روکا

بارہمولہ میں نارکو ماڈیول بے نقاب، خاتون سمیت پانچ گرفتار

بارہمولہ میں نارکو ماڈیول بے نقاب، خاتون سمیت پانچ گرفتار

دلی عدالت نے ملی ٹینٹ کو پوچھ گچھ کےلیے 7 روزہ پولیس حراست میں بھیجا

دلی عدالت نے ملی ٹینٹ کو پوچھ گچھ کےلیے 7 روزہ پولیس حراست میں بھیجا

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

گاندربل میں بی ڈی سی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »