• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ کو نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے سے پھر روکا

by امت ڈیسک
05/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):ایک بار پھر معروف علیحدگی پسند رہنما اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے اور جمعہ کا کے خطبہ دینے سے روک دیا گیا۔ اکتوبر ماہ سے لگاتار جامع مسجد کو یا تو نماز کے لیے ہی بند کر دیا گیا یا پھر میرواعظ کو جامع مسجد کے منبر و محراب سے قال اللہ قال الرسول کی تبلیغ و اشاعت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد میرواعظ عمر فاروق کو جامع مسجد سرینگر میں صرف تین بار خطبہ جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ عظیم الشان تاریخی ورثہ کی حامل جامع مسجد سرینگر، وادی کشمیر کی ایک مرکزی اور تاریخی عبادت گاہ ہے۔

یاد رہے کہ پانچ اگست سے قبل ہی میرواعظ کو خانہ نظر بند کیا گیا اور تقریباً پانچ برس بعد انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں وعظ و تبلیغ کی اجازت بھی دی گئی۔تاہم 13 اکتوبر سے شروع ہوئی پیشرفت کے تحت سیکورٹی فورسز نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ممکنہ طور احتجاج کے خدشات کا اظہار کیا اور نہ صرف میرواعظ کو پھر سے خانہ نظر بند کیا گیا بلکہ جامع مسجد میں بھی کئی ہفتوں تک نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔ مسلسل دس ہفتوں کے بعد بالآخر جامع مسجد میں نماز جمعہ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی اور انجمن اوقاف جاجمع مسجد سرینگر نے 22 دسمبر کو اعلان کیا کہ ’’حکام نے طویل وقفے کے بعد آخرکار جمعہ کی نماز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔‘‘

آج بھی تاریخی مسجد میں نماز کی اجازت دی گئی لیکن میرواعظ عمر فاروق، جو کہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ نگین میں واقع اپنے گھر میں ہی نظر بند رہے۔ میر واعظ عمر فاروق جو صدیوں پرانی اپنی خاندانی روایات کے مطابق جامع مسجد میں خطبہ دیتے آ رہے ہیں، نے بھی اپنے سابق بیانات میں اپنی مذہبی سرگرمیوں پر بار بار عائد پابندیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ حکام نے ابھی تک میرواعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کے دوران داخلے سے منع کرنے کی تفصیلی وضاحت فراہم نہیں کی ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے لگاتار بارہویں جمعہ کو بھی میرواعظ کشمیر اور انجمن اوقاف کے صدر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کرکے نماز جمعہ کی ادائیگی پر قدغن عائد کرنے کو بلا جواز قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں جاری بیان میں کہا: ’’میرواعظ کی گزشتہ 12 جمعہ سے مسلسل نظر بندی کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ کوئی معقول وجہ بیان نہیں کررہی اور اس طرح جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب مسلسل 12ویں جمعہ کو بھی خاموش رہے۔‘‘انجمن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’ریاستی انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ کی مسلسل نظر بندی اور ان کی منصبی اور مذہبی فرائض پر عائد قدغن نہ صرف مداخلت فی الدین ہے بلکہ اس طرح کی پالیسی کو جاری رکھنا یہاں کے لوگوں کی دل آزاری کا بھی سبب بن رہی ہے اور حکومت کا اس طرح کا رویہ ہر لحاظ سے نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ انتقام گیرانہ پالیسی کا مظہر بھی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن

Next Post

بارہمولہ میں نارکو ماڈیول بے نقاب، خاتون سمیت پانچ گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں نارکو ماڈیول بے نقاب، خاتون سمیت پانچ گرفتار

بارہمولہ میں نارکو ماڈیول بے نقاب، خاتون سمیت پانچ گرفتار

دلی عدالت نے ملی ٹینٹ کو پوچھ گچھ کےلیے 7 روزہ پولیس حراست میں بھیجا

دلی عدالت نے ملی ٹینٹ کو پوچھ گچھ کےلیے 7 روزہ پولیس حراست میں بھیجا

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

گاندربل میں بی ڈی سی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

وزیر داخلہ 9جنوری کو جموں وکشمیروارد ہونگے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »