امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے ہندی زبان کے عالمی دن پر لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندی زبان نے سماج کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کا کام کیا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ہندی زبان کے عالمی دن پر آپ سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندی زبان نے سماج کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کا کام کیا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘آئیے ہم اس موقع کو جامع ثقافت کی حوصلہ افزائی کرنے، لسانی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور تمام مادری زبانوں کے فروغ میں اپنا کر دار ادا کرنے کے لئے استعمال کریں’۔
بتادیں کہ ملک میں 10 جنوری کو ہندی زبان کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 2006 میں آج ہی کے دن پہلی بار ہندی زبان کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لئے ناگپور میں پہلی عالمی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔