• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

مالدیپ تنازعہ، کیا بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا نتیجہ؟ : فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
10/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مالدیپ کے وزراء اور سرکاری افسران کے نازیبا تبصروں کے تنازعہ کے درمیان، نیشنل کانفرنس (این سی) کے سرپرست فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ‘بڑھتی ہوئی نفرت’ کا اس سے کچھ لینا دینا ہو سکتا ہے۔ منگل کو خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ‘اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ کس طرح بھارت گزشتہ برسوں میں مالدیپ کے ساتھ کھڑا رہا اور یہاں تک کہ اسے ایک غیر ملکی طاقت کے قبضے میں جانے سے بھی روکا۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مالدیپ کے رہنماؤں نے ایسے تبصرے کیوں؟

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ‘بھارت ہمیشہ مالدیپ کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ جب ملک کو کسی غیر ملکی طاقت کے قبضے کا خطرہ لاحق ہوا تو ہماری افواج وہاں گئیں، ہمارے لوگوں کو بچایا اور ان کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کیے بغیر اپنے وطن واپس لوٹ آئے۔ اس لیے میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس تنازعہ کی وجہ کیا ہے۔ کیا ملک میں مسلمانوں کے تئیں بڑھتی ہوئی نفرت کا اس سے کوئی تعلق ہے؟ اس کا جواب وزیر خارجہ ہی دے سکتے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ‘چین کا اثر (بحیرہ ہند اور برصغیر میں) بڑھ رہا ہے۔ یہ نہ صرف وہاں (مالدیپ) بلکہ نیپال، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی واضح ہے۔ ہماری حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کامیابی اسی صورت میں مل سکتی ہے جب چین درست ارادے دکھائے۔ عبداللہ نے کہا کہ ‘بھارت اور چین اسی طرح دوست بن سکتے ہیں جیسے وہ پہلے ہوا کرتے تھے، جواہر لال نہرو کے زمانے میں جب پنچشیل (معاہدہ) پر دستخط ہوئے تھے۔’

دریں اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما شرد پوار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں پی ایم مودی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک میں ذمہ دار عوامی عہدے پر فائز لیڈر کے لیے ان کے خلاف اس طرح کے تبصرے کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ وہ ہمارے وزیر اعظم ہیں اور اگر کسی دوسرے ملک کا کوئی لیڈر ان کے بارے میں اس طرح کا تبصرہ کرے تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔این سی پی سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کا احترام کیا جانا چاہئے اور اس طرح کے تضحیک آمیز تبصرے نہیں کیے جانے چاہئے۔ وزیر اعظم کے عہدے کو دیگر جگہوں کے قائدین کو بھی قدر کرنی چاہیے۔ ہم ملک سے باہر کسی سے بھی وزیر اعظم کے خلاف ایک لفظ بھی قبول نہیں کریں گے۔

تاہم کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ 2014 میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے پی ایم مودی کو ہر چیز ذاتی طور پر لینے کی عادت ہو گئی ہے۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں، وہ چیزوں کو ذاتی طور پر لے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو یقینی بنانا اور فروغ دینا چاہیے۔ ہمیں وقت کی ضرورتوں کے مطابق کام کرنا چاہیے کیونکہ ہم اپنے پڑوسیوں کو نہیں بدل سکتے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی کی ہندی کے عالمی دن پر عوام کو مبارکباد

Next Post

جموں کشمیر میں انتخابات منعقد نہ کرنا جمہوریت کا قتل : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کرگل کونسل چناؤ :کیاچناؤی نتائج سے اسمبلی انتخابات التوا میں پڑگئے؟

جموں کشمیر میں انتخابات منعقد نہ کرنا جمہوریت کا قتل : عمر عبداللہ

جامع مسجد سرینگر میں جمعہ نماز ادا نہیں ہوسکی

خشک موسم: جامع مسجد سرینگر میں 12جنوری کو نماز استسقاء کا انعقاد ہوگا

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

بجلی بلوں کی ادائیگی میں مزید تاخیر ناقابل برداشت :محکمہ بجلی

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

کولگام کے دو سرگرم ملی ٹنٹوں کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

دفعہ 370 فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »