امت نیوز ڈیسک //
سال رواں میں پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31جنوری ہوگا اور وہ 9فروری تک چلے گا ۔ اجلاس کے دوران عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سال رواں کے دوران پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 9 فروری تک ہوگا ۔اس بار پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو کر 9 فروری تک چلے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران عام بجٹ بھی یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ یہ عبوری بجٹ ہوگا۔ یہ مودی حکومت کے موجودہ دور کا آخری بجٹ ہے۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ 17ویں لوک سبھا کا آخری پارلیمانی اجلاس بھی ہوگا، اس بار بجٹ عام انتخابات سے عین قبل پیش کیا جانا ہے۔ ایسے میں ذرائع کے مطابق اس بار مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی بڑا اعلان کیا جا سکتا ہے۔سرمائی اجلاس میں ہنگامہ ہوا۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران بھی حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ہنگامہ ہوا تھا۔ اس دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے درمیان کئی اہم بلوں پر بحث ہوئی اور کئی اہم قوانین بھی منظور ہوئے۔ اپوزیشن سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں ہونے والی خلاف ورزی کے بارے میں بھی مرکز سے جواب مانگ رہی تھی۔
اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے بارے میں ایوان میں بیان دیں۔ جبکہ مرکزی حکومت نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں اہم مسائل پر بحث کرنے سے گریز کر رہی ہے۔سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 140 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ دونوں ایوانوں کے ارکان اسمبلی کو تادیبی کارروائی کے تحت معطل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے ارکان اسمبلی کی معطلی پر ہنگامہ آرائی کی اور پارلیمنٹ ہاوس سے احتجاجی مارچ بھی کیا۔