• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم مودی کی چادر درگاہ اجمیر شریف کیلئے روانہ

وزیراعظم مودی کی چادر درگاہ اجمیر شریف کیلئے روانہ

by امت ڈیسک
11/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے812ویں عظیم الشان عرس کی تقریبات کے موقع پر، خواجہ غریب نواز کی شان میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بی جے پی اقلیتی مورچہ کی نمائندگی میں مسلم کمیونٹی کے ایک خصوصی وفد کو اپنی طرف سے چادر سپرد کی۔ وزیر اعظم نے مسلم کمیونٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران اقلیتی امور سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک خصوصی وفدکے ذریعہ خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی جائے گی اور ملک میں خوشی، امن و سلامتی، ترقی اور باہمی اخوت و ہمہ آہنگی کیلئے دعائیں بھی کی جائیں گی۔ وزیر اعظم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ’مسلم کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس دوران میں نے مقدس چادر پیش کی، جو خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر مشہور اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔

وزیر اعظم نے جمعرات کو لوک کلیان مارگ پر اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی کی موجودگی میں مسلم کمیونٹی کے ایک وفد سے ملاقات کی اور مقدس چادر پیش کی، جو ان کی طر ف سے اجمیر میں خواجہ معین الد ین چشتی کی درگاہ پر چڑھائی جائے گی۔ اجمیر شریف درگاہ پر خواجہ معین الدین چشتی کا عرس اتحاد، امن اور صوفی روایات کے احترام کی علامت ہے‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ذریعہ چادر سونپے جانے کے موقع پر ملاقات کے دوران جن شخصیات نے شرکت کی ان میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی،بی جے پی کے قومی نائب صدر طارق منصور،دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں، حاجی سید سلمان چشتی(اجمیر شریف)، حاجی سید محمد اشرف کچھوچھو ی، فرید احمد نظامی (نظام الدین اولیاء)، منظور الحق (جاوید قطب)، چشتی نصرالدین، مولانا سید کلب رشید رضوی، مولوی محمد نورانی نقشبندی، پیارے ضیا خان آکسیجن مین آف انڈیا، حسین آغابدی، کوثر حسن اور ناگپور،، احمد آباد کشمیر سے صوفی حضرات شامل تھے۔

وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے چادر لے کر باہر آئے جمال صدیقی نے میڈیا سے کہا کہ یہ چادر ملک میں امن و امان، ہم آہنگی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گنگا جمنی تہذ یب و ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ چادر خواجہ غریب نواز کی درگاہ کیلئے پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ پیغام دیا ہے کہ ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی مل کر ہندوستان کو عالمی لیڈر بنائیں گے اور ہندوستان میں امن اور بھائی چارے کی مثال قائم کریں گے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی میڈیا انچارج یاسر جیلانی نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے خوا جہ غریب نواز کے عرس کے موقع پر عقیدت کے پھول اور چادر بھیجی ہے، جس کو لے کر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اجمیر درگاہ پر چادر پیش کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ جمال صد یقی کی قیادت میں ایک وفدنے آج سہ پہروزیر اعظم کے ذریعہ پیش کردہ چا در کے ساتھ درگاہ حضرت نظام الدین پر حاضری دی، جبکہ جمعہ کو صبح 9بجے مہرولی واقع درگاہ بابا قطب صاحب پر حاضری دی جا ئے گی اور اس کے بعد وفد جے پور کے لئے روانہ ہوجائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ روانہ کی گئی چادر ہفتے کو بعد نماز ظہر 2بجے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی صاحب میں پیش کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے 9 فروری تک، عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائیگا

Next Post

مرکزی سرکار نے تحریک حریت ،مسلم لیگ جموں کشمیر کے اثاثے ضبط کرنے کی دی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
کشمیر کی صورتحال پر وزارت داخلہ کا جائزہ اجلاس

مرکزی سرکار نے تحریک حریت ،مسلم لیگ جموں کشمیر کے اثاثے ضبط کرنے کی دی ہدایت

بارہمولہ میں تیندوازندہ پکڑا گیا

بارہمولہ میں تیندوازندہ پکڑا گیا

جموں وکشمیر میں آخری بندوق کو خاموش کرنے میں وقت لگے گا: ڈی جی پی آر آر سوین

'عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام' زنگلی کپواڑہ میں ہوگا منعقد

وادی میں شدید سردی جاری، شوپیاں میں منفی 7 درج

وادی میں شبانہ سردی برقرار، سرینگر میں منفی 4 ڈگری درج

شمالی کمان کے سربراہ نے ایل او سی کا کیا دورہ

شمالی کمان کے سربراہ نے ایل او سی کا کیا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »