امت نیوز ڈیسک //
عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، آر آر سوین کی سر براہی میں، جو کہ پولیس ہیڈ کوارٹر پیرباغ سرینگر، میں 13 جنوری 2024 بروزہفتہ کو منعقد ہونا تھا اب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز زانگلی کپوارہ میں 13 جنوری کو بروز ہفتہ 2بجے سے لیکر شام 4بجے تک منعقد ہوگا۔
اس سلسلہ میں ڈی پی ایل کپواڑہ میں ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں آپ آج سے ہی عوامی سماعت کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں ۔