• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شمالی کمان کے سربراہ نے ایل او سی کا کیا دورہ

شمالی کمان کے سربراہ نے ایل او سی کا کیا دورہ

by امت ڈیسک
12/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔

بتادیں کہ بفلیاز حملے کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعے کے روز راجوری کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔

سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ایل او سی پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

فوجی کمانڈر کو اس موقع پر پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملیٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جمعرات کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں فوج اور پولیس کے سینیئر آفیسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایل جی منوج سنہا نے فوجی کمانڈروں کو ہدایت دی کہ پونچھ اور راجوری میں سرگرم عسکریت پسندون کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کو مزید تیز تر کیا جائے، تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں شبانہ سردی برقرار، سرینگر میں منفی 4 ڈگری درج

Next Post

اننت ناگ میں تقریباً 900 شراب کی بوتلیں، 9 کلو چرس برآمد؛ میاں بیوی، فرزند گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اننت ناگ میں تقریباً 900 شراب کی بوتلیں، 9 کلو چرس برآمد؛ میاں بیوی، فرزند گرفتار

اننت ناگ میں تقریباً 900 شراب کی بوتلیں، 9 کلو چرس برآمد؛ میاں بیوی، فرزند گرفتار

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: آئی جی کشمیر

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: آئی جی کشمیر

گجرات میں کرنٹ لگنے سے کشمیری ٹرک کنڈکٹر کی موت، زخمی زخمی

گجرات میں کرنٹ لگنے سے کشمیری ٹرک کنڈکٹر کی موت، زخمی زخمی

جامع مسجد سرینگر میں "نماز استسقاء” کا اہتمام کیا گیا

جامع مسجد سرینگر میں "نماز استسقاء" کا اہتمام کیا گیا

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

جموں کشمیر اسمبلی میں ٹی وی شوٹنگ شرمناک : عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »