امت نیوز ڈیسک //
جموں:نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھگوان رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں، بلکہ پورے دنیا کے بھگوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی وہ موجود ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں، جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی موجود ہیں وہ دنیا کے رام ہیں صرف بی جے اور ایس ایس کے ہی نہیں ہیں’۔22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ کون ہوتے ہیں کسی کو بلانے والے، کیا رام مندر میں جانے کے لئے کسی کے اجازت کی ضرورت ہے، میں عمرہ کے لئے جا رہا ہوں کیا مجھے وہاں سے چٹھی آئی گی’۔
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘بلوچستان کے لوگوں کو ایران کے سرحد پر پناہ مل رہی ہے جس سے پاکستان خوش نہیں ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘سرحد ان دو ممالک کے درمیان تنائو ہمارے لئے خطرہ ہے’۔
بتادیں کہ اتر پردیش میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے بیشتر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دعوت دی گئی ہے۔
(یو این آئی)