امت نیوز ڈیسک //
کشمیر میں کوچنگ سینٹرز کے لیے نئے رہنما اصول متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان نئے رہنما اصول کے مطابق کوچنگ سینٹرس سولہ سال سے کم عمر کے طلبا کو داخلہ نہیں دے سکتے۔ اگر کوئی گمراہ کن وعدے کرتا اور اچھے نمبروں کی ضمانت دیتا ہے تو یہ اصولوں کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔
سرینگر:وزارت تعلیم نے کوچنگ سینٹر 2024 کے رجسٹریشن اور ریگولیشن کے لیے رہنما خطوط ” متعارف کرائے ہیں۔ ان رہنما خطوط کے مطابق کوچنگ سینٹر 16 سال سے کم عمر کے طلبا کو داخل نہیں کرسکتے جب کہ گمراہ کن وعدے اور اچھے نمبروں کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ رہنما خطوط ایک قانونی فریم ورک کی ضرورت کو پورا کرنے اور نجی کوچنگ مراکز کو غیر منظم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
متعارف کرائے گئے ان رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ کوئی کوچنگ سینٹر گریجویشن سے کم قابلیت رکھنے والا ٹیچر نہیں رکھ سکتا ہے۔ وہیں والدین کو گمراہ کن وعدے، رینک یا اچھے نمبروں کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ طلبا کا اندراج صرف دسویں جماعت کے امتحان کے بعد کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ رہنما خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ کوچنگ سینٹر بالواسطہ یا بلاواسطہ کوچنگ کے معیار یا اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات یا ایسے کوچنگ سینٹر کے طالب علم کے ذریعہ حاصل کردہ نتائج سے متعلق کسی بھی گمراہ کن اشتہار کو شائع کرنے یا اس کی اشاعت میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ایسے میں جنہوں نے اس طرح کی کلاس میں شرکت کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کوچنگ مراکز کسی ایسے ٹیوٹر یا شخص کی خدمات حاصل نہیں کرسکتے جو اخلاقی پستی میں شامل کسی جرم کا مرتکب ہوا ہو۔ کسی بھی کوچنگ سینٹر کو اس وقت تک رجسٹر نہیں کیا جائے گا جب تک کہ اس کے پاس ان رہنما خطوط کی ضرورت کے مطابق مشاورت کا نظام موجود نہ ہو۔