• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر انتظامیہ نے اسکولوں کو یوم جمہوریہ منانے کی ہدایت دی

جموں وکشمیر انتظامیہ نے اسکولوں کو یوم جمہوریہ منانے کی ہدایت دی

by امت ڈیسک
25/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹیریٹری کے تمام اسکولوں کو یوم جمہوریہ کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انتظامیہ نے اسکولوں کے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ 26 جنوری کو منعقد ہونے والی ان تقاریب کی ویڈیو اور تصویری ثبوت ای میل کے ذریعے انتظامیہ کو بھیجیں۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے: ’’تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے زور دیا جاتا ہے کہ وہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کو پورے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منائیں، تمام اداروں میں قومی پرچم کو عزت کے ساتھ لہرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام عملہ موجود رہے۔‘‘

ضلع پلوامہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر نے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کیں: ’’26 جنوری کو ضلع سطح کے پروگرام سے ایک گھنٹہ پہلے اسکول کی سطح پر پروگرام منائیں اور پھر زونل لیول، بلاک لیول، تحصیل لیول یا ضلع لیول کے پروگراموں میں شرکت کو یقینی بنائیں۔‘‘ انہوں نے اسکولوں کے پرنسپلز سے کہا ہے کہ ’’یوم جمہوریہ کے دن تقریب کے ہائی ریزولوشن ویڈیو کلپس اور تصاویر آفیشل میل کے ذریعے اس دفتر کو بھیجیں۔‘‘

کشمیر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی تمام اسکولوں کو اسی طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشمیر وادی کے تمام اضلاع میں یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ان دنوں انٹرنیٹ سروس معطل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد ہوں گی۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدوری نے اس ضمن کہا: ’’ہم لوگوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ان کے لیے سکیورٹی پاس کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘‘ منتخب نمائندوں کی عدم موجودگی میں پولیس اہلکار اور ضلع کمشنر یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد کریں گے۔

یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 منسوخ ہونے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں لیفٹیننٹ گورنر یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقاریب کی صدارت کر رہے تھے۔ پنچایت ممبران اور میونسپل کونسلرز نے بھی یہ تقریبات منعقد کیں، تاہم ان کی پانچ سالہ مدت گزشتہ سال دسمبر میں ختم ہو گئی۔ حکومت نے تمام ملازمین اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ تقریبات منعقد کریں، منتخب حکومتوں کے دور میں جموں کشمیر میں ایسی روایات عام نہیں تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں ہر آنکھ سے آنسو پونچھنے کیلئے پرعزم:منوج سنہا

Next Post

بارہمولہ میں تین ہائی برڈ ملی ٹینٹ گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں تین ہائی برڈ ملی ٹینٹ گرفتار

ملک اعتماد کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر : صدر جمہوریہ

ملک اعتماد کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر : صدر جمہوریہ

75 واں یوم جمہوریہ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا

75 واں یوم جمہوریہ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کرتویہ پتھ پر قومی پرچم لہرایا

یوم جمہوریہ :بخشی سٹیڈیم میں لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی

یوم جمہوریہ :بخشی سٹیڈیم میں لوگوں کی بھیڑ امڈ آئی

پیر کی گلی ، گلمرگ اور دیگر مقامات پر ہلکی برفباری ، کچھ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں

پیر کی گلی ، گلمرگ اور دیگر مقامات پر ہلکی برفباری ، کچھ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »