امت نیوز ڈیسک //
پونچھ// پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جنگلی علاقوں میں آگ لگنے سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب علاقے میں بارودی سرنگوں کے کئی دھماکے ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ جمعہ کی شام ضلع کے بلنوئی اور کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لگی۔
اُنہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوج ، مقامی لوگوں اور جنگلات کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن شروع کیا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شدید بھیانک آگ سے ہزاروں درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں وہیں کئی بارودی سرنگوں کے دھما کے بھی ہوئے ہیں۔