امت نیوز ڈیسک //
سرینگر //انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی فنڈنگ کے معاملے میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ای ڈی ترجمان نے بتایا کہ مد ثر احمد شیخ ، مشتاق احمد کمبے اور محمد اقبال خان کے خلاف سرینگر کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے )2002 کی دفعات کے تحت شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو مزید ٹرائل کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان نے کہا، ”ای ڈی نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ کو لگام میں ایک مقدمہ ایف آئی آرم ار مورخہ 11 جولائی 2015 مدثر احمد شیخ، مشتاق احمد کامبے ، محمد اقبال خان، محمد عباس شیخ ( بعد میں انکاونٹر میں مارا گیا) اورتوصیف احمد شیخ ( بعد میں انکاونٹر میں مارا گیا) کے خلاف درج کیا اورتحقیقات کا آغاز کیا”۔
یہ مقد مہ رنویر پینل کوڈ (آرپی سی) کی سیکشن 420، آئی پی سی، 1860کی دفعہ 420 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یواے پی اے ) 1967 کی دفعہ 17 ، 18 کے تحت عسکری سرگرمیوں کےارتکاب کے مقصد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی وجہ سے متعلقہ ملزمان کےخلاف دائر کیا گیا ہے۔
ای ڈی ترجمان نے کہا کہ ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان حزر حزب المجاہدین نامی عسکری تنظیم کی ہدایت پر وادی کشمیر میں ملی ٹینٹ سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے تھے اور اس طرح انہوں نے جرائم کی بڑی رقم حاصل کی۔
اُنہوں نے کہا، ” جمع ہونے والی جرائم کی آمدنی کا ایک بڑا حصہ 33 سونے کے سکوں اور 17.50 لاکھ روپے کی شکل میں ملزمان سے قبضے میں ملا، جو ملی ٹینٹ کی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا ۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔