امت نیوز ڈیسک //
پونچھ // طویل عرصے تک جاری رہنے والے خشک موسم کے بعد گزشتہ روز ہوئی برفباری کی وجہ سے مغل روڈرواں موسم کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد یاسین چوہدری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، مغل روڈ پر پوشانہ تک برف ہٹادی گئی ہے تاہم وادی سے پیر کی گلی تک لنگ کو رواں سیزن کے لیے مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے "۔ اُنہوں نے کہا، رواں سال، طویل خشک موسم کی وجہ سے ، ہم سڑک کو اب تک تک کھلا رکھنے میں کامیاب رہے اور جلد اسے کھولنے کی کوششیں کی جائیں گی”۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں امسال چلہ کلان میں گزشتہ روز تک مسلسل خشک سالی تھی، اسی دوران پیر کی گلی سمیت جموں و کشمیر میں برفباری نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے مغل روڈ جمعرات کی شام تک ٹریفک آمد رفت کیلئے کھلی رہی۔
گزشتہ سال شدید برفباری کی وجہ سے مغل روڈ جنوری کے پہلے ہفتے میں بند کر دی گئی تھی، جبکہ جون کے آخر میں ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دی گئی تھی۔گزشتہ روز جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی تاہم میدانی علاقوں میں خشک بدستور جاری ہے۔ ادھر ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔