• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش

چار راجیہ سبھا ممبران کی عدم موجودگی سے جموں کشمیر چالیس کروڑ روپے سے محروم

by امت ڈیسک
31/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: الیکشن کمیشن نے پیر کو راجیہ سبھا کے لئے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے جانکاری دی کہ راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 27 فروری کو ہوگی۔ 15 ریاستوں میں 56 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ تاہم جموں کشمیر میں راجیہ سبھا کے انتخابات منعقد نہیں ہو پائیں گے کیونکہ جموں کشمیر میں 2018 میں جمہوری طرز کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسمبلی کے انتخابات منعقد نہیں کرائے گئے جب کہ جموں کشمیر سے چار راجیہ سبھا ممبران کی پانچ سالہ مدتِ کار 2021 میں ختم ہوئی جن میں غلام نبی آزاد، شمشیر سنگھ منہاس، نذیر احمد لاوے اور فیاض احمد میر شامل تھے۔

اب آنے والے مہینے میں 56 راجیہ سبھا ممبران کے انتخاب کے ساتھ ہی جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے لیے کوئی بھی سیاسی لیڈر منتخب نہیں ہو پائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کی عدم موجودگی ایک چیلنج ہے، کیونکہ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کشمیر میں راجیہ سبھا کے انتخابات کو جموں کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے مطابق اب جموں کشمیر اسمبلی کو اختیارات نہیں ہوں گے کہ وہ راجیہ سبھا کے لئے امیدوار کو چن سکے۔ وہیں 2021 میں سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے چار ممبران کی ریٹائرمنٹ سے اب تک جموں کشمیر کو چالیس کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جیسا کہ ہر سال ایک رکن پارلیمان کو پانچ کروڑ روپے عوامی مسائل کو حل کرنے یا علاقائی تعمیراتی کاموں کے لیے حاصل ہوتے تھے۔

2015 میں جموں اور کشمیر سے راجیہ سبھا کے انتخاب کا ایک ایسا دور تھا جب پی ڈی پی بی جے پی مخلوط سرکار نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پیر کو ہندوستان کی 15 ریاستوں کی 56 نشستوں کے لیے راجیہ سبھا کے انتخابات کی تاریخ جاری کی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی رکنیت کے لیے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ جن ریاستوں میں راجیہ سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ان میں اتر پردیش، مہاراشٹرا، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، گجرات، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، راجستھان، اڈیشہ، اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری

Next Post

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا

توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا

کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد منسلک

کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد منسلک

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

بونیار بارہمولہ میں گاڑی کھائی میں جاگری، کئی اموات کا خدشہ

جے شاہ مسلسل تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

جے شاہ مسلسل تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب

نیکروم کوائل پر مبنی گیجٹس کی فروخت ،خریداری پر پابندی

نیکروم کوائل پر مبنی گیجٹس کی فروخت ،خریداری پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »