امت نیوز ڈیسک //
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ ایک بار پھر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کو اے سی سی کیلئے بطور صدر منتخب کیا گیا، جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کاصدر منتخب کیا گیا ہے۔









