امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 31 جنوری:ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں بوجھتھلاں میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں سات افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور آٹھ دیگر ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں طبی قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
متوفین کی شناخت طاہرہ بیگم (35) زوجہ ریاض احمد شیخ، آمنہ بانو (17) دختر عبدالغنی شیخ، محمد مقبول شیخ (70) ولد احمد شیخ، محمد مقصود شیخ (35) ولد غلام رسول شیخ ساکنہ بوتھلان، عبدالرحمان لون(60) ولد فتح لون، ثمینہ بیگم (45) زوجہ عبدالحمید شیخ اور سروہ بیگم (55) زوجہ مرحوم غلام محمد بخشی کے طور ہوئی ہے۔
زخمی افراد کا علاج اس گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں کیا جارہا ہے ۔