• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہاڑی ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور، گجر  طبقہ ناراض

جموں کشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی مطالبہ

by امت ڈیسک
09/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جموں و کشمیر ایس سی، ایس ٹی بل پر بحث کرتے ہوئے وائی ​​ایس آر سی پی کے اجودھیا رامی ریڈی ایلا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمیں تلنگانہ کے پسماندہ طبقات کے لیے چلائی جارہی ہیں۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹاس نے کہا کہ حکومت کو لداخ پر توجہ دینی چاہیے، جہاں علاقے کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سندوش کمار پی نے حکومت سے جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کو بحال کرنے اور انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا ضروری نہیں تھا۔ یہ اس وقت کے حالات کے مطابق تھا اور اس کے لئے اس وقت کے بڑے لیڈروں کی رضامندی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آدتیہ پرساد نے کہا کہ یہ بل جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنائیں گے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ ریاست کی ترقی کا باعث بن رہا ہے۔ ریاست میں 5300 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور 58 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ریاست کے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے طبقے ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کو فوائد ملے ہیں۔ مودی حکومت ریاست کے لوگوں کو انصاف دللا رہی ہے۔

کانگریس کے نیرج ڈانگی نے کہا کہ حکومت کو ایس سی ایس ٹی کے لیے خصوصی پیکیج دینا چاہیے۔ حکومت کو ریاست میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانا چاہئے۔ ریاست میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حکومت ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بکروال برادری کے لوگوں کو خصوصی فوائد حاصل ہوں گے لیکن مذہب تبدیل کرنے والے لوگ اس کے مستحق نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے تشویش پائی جاتی ہے۔ اس کی روک تھام کے لئے حکومت کو ٹھوس طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔

وائی ​​ایس سی پی آر کے رائگا کرشنیا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ او بی سی برادری کو ان کے حقوق ملنا چاہیے۔ سی پی آئی کے اے اے رحیم نے کہا کہ ان کی پارٹی بل کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے۔ اس سے علاقے کے لوگوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو رہے ہیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی نے کہا کہ ملک میں کچھ ذاتیں ایک ریاست میں ایس سی اور دوسری ریاست میں ایس ٹی ہیں۔ اس کو ہٹانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتوں میں خواتین کو ریزرویشن دینے سے جمہوریت سماج کی نچلی سطح تک پہنچ رہی ہے۔

بی جے پی کے راکیش سنہا نے کہا کہ ان بلوں سے جموں و کشمیر کی ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی برادریوں کو فائدہ ہوگا۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے سے ریاست کے پسماندہ طبقات کو فائدہ ہو رہا ہے۔ سماج میں ذات پات کی مساوات ہونی چاہیے لیکن اس کی آڑ میں پسماندہ ذاتوں کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں راجیہ سبھا میں آج زیادہ تر جماعتوں نے جموں و کشمیر کے مقامی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے متعلق تین بلوں کی حمایت کی۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے جموں و کشمیر لوکل باڈیز لاز (ترمیمی) بل 2024 متعارف کرایا، جو مقامی اداروں میں او بی سی کو ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق ہے۔اس کے ساتھ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آئین (جموں و کشمیر) شیڈول کاسٹس آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا نے ‘آئین (جموں و کشمیر) شیڈولڈ ٹرائب آرڈر (ترمیمی) متعارف کرایا۔ ) بل ۔ 2024 کو ایوان میں پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ان تینوں بلوں پر ایک ساتھ بحث شروع ہوئی۔

ان بلوں پر بحث شروع کرتے ہوئے کانگریس کے راجمنی پٹیل نے کہا کہ یہ ترامیم خوش آئند ہیں، لیکن او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کے تعلق سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ اگر نیت ٹھیک ہوتی تو جموں و کشمیر میں اب تک الیکشن ہو چکے ہوتے۔ نوجوان بے روزگار ہیں اور اپنی عمر بڑھنے کی وجہ سے اب وہ نوکریوں کے لیے درخواست دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ذات پر مبنی مردم شماری ضروری ہے کیونکہ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے ہر وقت اس کی آبادی پوچھی جاتی ہے۔ او بی سی کو شمار نہیں کیا جا رہا ہے۔ او بی سی وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی تعداد کا حوالہ دے کر اس کمیونٹی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پسماندہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ یہ حکومت صرف مجسمے بنا رہی ہے اور مجسموں کو ہار پہنائے جا رہے ہیں اور نظریات پر تالے ڈال دیئےگئے ہیں۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سردار پٹیل سے اتنی ہی محبت تھی تو یہ لوگ آزادی کے وقت کہاں تھے۔ حکومت کو او بی سی کے درد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ وہ صرف او بی سی پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔ یہ حکومت صرف باتیں کرتی ہے جبکہ او بی سی کو کوئی حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

بی جے پی کی کلپنا سینی نے کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر ریاست کو ملک کے مین اسٹریم سے جوڑنے کا کام کیا ہے اور اب یہ بل وہاں کے لوگوں کو آگے لے جانے کا کام کریں گے۔

ترنمول کانگریس کے محمد ندیم الحق نے کہا کہ ریاست میں حالات کو معمول پر لانے کی بات ہو رہی ہے، لیکن ریاست میں اسمبلی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں۔

ڈی ایم کے کے آر گریراجن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں او بی سی کو ریزرویشن دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے کتنے جوان تعینات ہیں۔

عام آدمی پارٹی (آپ) کے اشوک کمار متل نے کہا کہ ان کی پارٹی ان تینوں بلوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ آپ نے بھی آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی حمایت کی تھی اور اس کے ہٹائے جانے کے بعد ریاست میں ماحول بہتر ہوا ہے۔

بیجو جنتا دل کے سسمیت پاترا نے کہا کہ ان کی پارٹی ان تین بلوں کی بھرپور حمایت کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی حمایت کی ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس پر پانچ رکنی بنچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ٹارگٹ حملے پڑوسی ملک کی سازش: اشوک کول

Next Post

سرینگر میں نوجوان پر چاقو حملہ، اسپتال منتقل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل ،مزید انکوائری کا حکم جاری

سرینگر میں نوجوان پر چاقو حملہ، اسپتال منتقل

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ہندواڑہ سڑک حادثہ میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

کشتواڑ سڑک حادثہ میں 2 ہلاک، 13 زخمی کشتواڑ

کشتواڑ سڑک حادثہ میں 2 ہلاک، 13 زخمی کشتواڑ

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے کے کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے

پاکستان عام انتخابات: پی ٹی آئی 99 سیٹوں پر کامیاب

پاکستان عام انتخابات: پی ٹی آئی 99 سیٹوں پر کامیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »