• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت نے جواب دینے میں ناکامی پر 586 یونٹوں کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی

جموں کشمیر میں سماجی بہبود محکمہ کے مختلف اسکیموں کے نام تبدیل

by امت ڈیسک
11/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے محکمہ سماجی بہبود کے مختلف اسکیموں و محکمہ جات کے نام تبدیل کر دیئے ہے، جس سے اب ان محکموں کی پہچان کرنا عام شہری کے لیے مشکل ہورہا ہے۔

محکمے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ‘انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اسکیم’ (آئی سی ڈی ایس) کو ‘مشن پوشن’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نام تبدیلی مزکری سرکار کے اس مہم سے میل کھا رہی ہے، جس میں شہروں و دیگر اسکیموں کے نام بھی تبدیل کئے جارہے ہیں۔

مشن پوشن کے تحت پردھان منتری مترو وندھنا یوجنا، بالغ لڑکیوں کے لئے اسکیم اور اطفال کے لئے اسکیم رکھی گئی ہے۔ مشن پوشن کے تحت آنگن واڑی ورکرز کا نام تبدیل کرکے ‘سنگنی’ رکھا گیا ہے، جبکہ آنگن واڈی ہیلپیرس کا نام ‘سہیکاس’ رکھا گیا ہے۔

انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن اسکیم کا نام ‘مشن وتسالیہ’ رکھا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت جوئنائل جسٹس ایکٹ اور دیگر چائلڈ ویلفیئر سروس شامل کی گئی ہے۔

اس مشن کے تحت یتیم بچوں کی بہبود و پرورش کے لئے مرکز فلاح اطفال (چائلڈ کئیر ہومز) کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ ان مراکز کا نام ‘پلاش’ رکھا گیا ہے۔ وہیں لڑکیوں کے مرکز فلاح خواتین (ناری نکیتن) کا نام ‘پریشہ’ رکھا گیا ہے۔

خواتین کے بہبود و حفاطت کے لیے اسکیموں اور محکمہ جات کا نام ‘مشن شکتی’ رکھا گیا ہے۔ اس محکمے میں سنھبل، بیٹی بچاؤ بیٹی بڑھاؤ، ون اسٹاپ سنٹر فار وومن اور سوادھر گرہ شامل کئے گئے ہیں۔

جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 6 جون سنہ 2022 میں نام تبدیلی مہم کی شروعات کی تھی، جب ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں انتظامیہ کونسل نے فیصلہ صادر کیا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر میں اسکیموں و محکمہ جات کے نام تبدیل کئے جائے۔

عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں اردو یا انگریزی زبان سے اسکیموں اور محکموں کے نام معروف تھے اور سرکار بھی انہیں زبانوں میں دفاتر یا اسکیموں کے نام رکھتی تھی۔ تاہم ہندی میں نام رکھنے سے ان محکموں اور اسکیموں کی پہچان کرنا عام شہروں کے لئے دقعت کا سبب بن گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں خطہ لداخ کے لیہہ ضلع میں سرکاری طبی مرکز کا نام ” آیوشمان آروگیہ مندر” رکھا گیا تھا۔ اس تبدیلی پر لیہہ کے سماجی و سیاسی حلقوں بالخصوص اپوزیشن کانگرس نے اعتراض کیا تھا اور ان کے لیڈروں نے پریس کانفرنس بھی منعقد کی۔

لداخ خطہ کے بودھ رہنما و سابق وزیر چیرنگ ڈورجے نے اس کو لداخ کے بودھ مذاہب و تہذیب میں مداخلت سے تعبیر کرکے کہا تھا کہ طبی مراکز کو مندر کا نام رکھنے سے لداخ کے بودھ آبادی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل میں جائیداد تنازعہ کے دوران جھگڑے میں شخص کا قتل

Next Post

قطر نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
قطر نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کردیا

قطر نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کردیا

رامسو رامبن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 کمسن بہنوں کی موت

رامسو رامبن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 3 کمسن بہنوں کی موت

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

اوڑی سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، 2.5 کلو ہیروئن برآمد

پونچھ میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ : فوج

سرینگر میں آتشزدگی میں چار گاؤ خانے،7 شیڈ خاکستر

سرینگر میں آتشزدگی میں چار گاؤ خانے،7 شیڈ خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »