امت نیوز ڈیسک //
ای ڈی نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو تازہ سمن جاری کیا۔
حکام. کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں اینڈ کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے نیا سمن جاری کیا ہے۔
فاروق عبداللہ پر 2022 میں منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے الزام عائد کیا تھا اور ماضی میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے گزشتہ ماہ بھی ایک سمن جاری کیا گیا تھا۔ای ڈہ نے اس سھ پہلے کہا تھا کہ اس کیس میں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رقوم کی منتقلی شامل ہے، جہاں غیر متعلقہ افراد کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی تھی، جس میں جے کے سی اے کے عہدیداروں سے وابستہ افراد اور جے کے سی اے کے بینک کھاتوں سے غیر واضح نقد رقم نکالی گئی تھی۔