امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 فروری : شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں پیر کو ایک لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ محکمہ بجلی کے ایک لائن مین کو پاور گرڈ کنزر بارہمولہ کے قریب کرنٹ لگ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لائن مین کی شناخت 55 سالہ بشیر احمد خان ساکن بران پٹن کے نام سے ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔










