• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کرنے والا سب سے بڑا مجرم : پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
17/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین کا کہنا ہے کہ پولیس نوجوانوں کو بندوق اٹھانے اور ملی ٹینٹ تنظیموں میں شمولیت کرنے سے باز رکھنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ سے زیادہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لیے تیار کرنے والا زیادہ بڑا مجرم ہے۔ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے بارہمولہ میں عوامی دربار کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو تشدد سے پرے رکھنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ان کے مطابق نوجوانوں کو ملی ٹینسی اور منشیات کی لت سے محفوظ رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پولیس سربراہ نے کہا :’سیول سوسائٹی، علمائے کرائم ، آئمہ مساجد کے ساتھ مل کر ہم ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں گے جس سے نوجوانوں کو تشدد سے پرے رکھا جاسکے۔‘انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کرنے والا ہی اصل مجرم ہے اور ایسے افرادکے خلاف ہم سخت کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بندوق اٹھانے والا کم عمر نوجوان ایک وکٹم ہوتا ہے لہذا پولیس ایسے افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی جو نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر آمادہ کر رہا ہے۔ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ ہم نئی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں تاکہ ملی ٹینسی کو فروغ دینے والے عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔منشیات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی آر آر سوین کا کہنا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ ایسے عناصر کو سماج سے الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے۔پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ منشیات کا عادی نوجوان ہی منشیات فروش بن جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم وکٹم کو الگ کریں گے لیکن پھر بھی اس کے تار منشیات کے کاروبار سے جڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے یا ملی ٹینسی کو فروغ دینے والوں کے بارے میں پتہ دینے والوں کو انعام سے بھی نوازا جارہا ہے تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ بارہ مولہ میں آج پہلا عوامی دربار منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے اپنے مسائل ابھارے۔ڈی جی پی نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں اور اس حوالے سے پولیس محکمہ چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی دربار میں زیادہ تر پولیس پریوارسے جڑے افراد اپنے مسائل کے حل کی خاطر آتے ہیں جن میں زیادہ تر مسائل ایس آر او، ٹرانسفر کیسز ، بچوں کی تعلیم اور صحت سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر اب الگ سے سینئر آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ حکومتی سطح پر بھی گروینس سیل کام کر رہی ہیں۔(ایجنسی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایم مودی کا دورہ جموں: لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری

Next Post

بجلی بلوں کی ادائیگی کے بعد ہی ملازمین کی تنخواہیں واگذار کی جائیں :کے پی ڈی سی ایل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

بجلی بلوں کی ادائیگی کے بعد ہی ملازمین کی تنخواہیں واگذار کی جائیں :کے پی ڈی سی ایل

جموں کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر : سی ای او

جموں کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں زوروں پر : سی ای او

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کشمیری مہاجر خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم:منوج سنہا

152کروڑ مالیت کے پروجیکٹوں کی منظوری کےلیے پی ایم کا مشکور ہوں: ایل جی

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

سرینگر میں جوان سال لڑکی مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

ٹنگمرگ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »