امت نیوز ڈیسک //
ٹنگمرگ بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او پولیس تھانہ ٹنگمرگ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے بس اسٹینڈ ٹنگمرگ پر لگائے گئے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا، جس کی شناخت امتیاز احمد میر ولد عبدالحمید میر ساکن فیروز پورہ کے طور پر ہوئی۔
تلاشی کے دوران، پولیس 35 گرام ممنوعہ چرس جیسے مادہ برآمد کرنے میں کامیاب رہی۔ جس کے بعد مذکورہ ملزم کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔