امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور دیسی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا 152 کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایم جی ایس وائی – 111 کے تحت بارہ سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے پروجیکٹوں اور ایک پل کی تعمیر کو منظوری دینے پر شکریہ ادا کیا۔
مائیکر و بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں جموں و کشمیر کے دفتر نے کہا، ”سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے 12 اور ایک پل کی تعمیر کیلئے 152 کروڑ روپے کی لاگت کے پی ایم جی ایس وائی – 111 کے تحت 12 منصوبوں کی منظوری کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ جی کا مشکور ہوں”۔ اُنہوں نے کہا، ” سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کے پروجیکٹوں سے جموں و کشمیر کے 6 اضلاع میں سینکڑوں بستیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سرحدی ضلع پونچھ کیلئے دولین کا پل سفر کی زیادہ آسانی کو یقینی بنائے گا اور یہ دیہاتوں کو خوشحالی سے جوڑ دے گا اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا”۔