امت نیوز ڈیسک //
معروف کرکٹر ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر جو ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہے سیاحتی مقام پہلگام پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے برف میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر لی جس میںد یکھا جا سکتا ہے کہ وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سی این آئی کے مطابق شہرہ آفاق جھیل ڈل میں شکارہ سواری کرنے کے بعد سچن ٹنڈولکر سیاحتی مقام پہلگام پہنچ گئے ۔ سوشل میڈیا پر پہلگام سے اپنی ، اہلیہ اور بیٹی کی برف میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے لکھا ” ہمارا پہلا سنو فال ان پہلگام “ ۔
خیال رہے کہ معروف کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ وادی کشمیر کے دورے پر ہیںجس دوران انہوں نے گلمرگ ، اوڑی کمان پوسٹ ، اونتی پورہ اور جھیل ڈل کی سیر کی جبکہ اب وہ پہلگام پہنچ گئے ہیں جہاں وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر سچن ٹنڈولکر او ر ان کے خاندان کی کشمیر سیر کی تصویریں کافی وائرل ہو رہی ہے ۔