• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لوک سبھا انتخابات: سی ای او نے جموں میں میٹنگ منعقد

لوک سبھا انتخابات: سی ای او نے جموں میں میٹنگ منعقد

by امت ڈیسک
05/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: پارلیمنٹ انتخابات کے حوالہ سے یو ٹی جموں کشمیر میں انتظامی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پولے نے جموں، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے ضلع الیکشن افسران اور ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای او نے الیکشن کے حوالہ سے ٹھوس انتظامات اٹھانے جانے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلانز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابی عمل، لاجسٹک ضروریات، افرادی قوت کا انتظام، رسک مینجمنٹ، ای وی ایم ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی انتظامات پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مناسب انسانی وسائل مختص کرنے، بوتھ پر صفائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، جامع مواد کے انتظام کی منصوبہ بندی، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور AROs، EROs اور نامزد نوڈل افسران کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں تاکہ ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوں، پولنگ اسٹیشنز کے ساتھ مواصلات اور ہنگامی صورتحال سمیت مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔ انتخابات میں عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اے آر اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بوتھ لیول پر آگاہی مہم چلائیں جس میں بی ایل اوز، اسپورٹس شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، بااثر افراد کو شامل کیا جائے۔ عہدیداروں کو انتخابات کے دن پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے بیت الخلاء، پینے کے پانی، بنیادی طبی امداد اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔
جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالہ سے تیاریاں زوروں پر ہیں تاہم برسوں سے مانگ کیے جانے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود اسمبلی الیکشن کے انتخابات کے حوالہ سے کوئی مثبت کارروائی انجام نہیں دی جا رہی ہے۔

جموں: پارلیمنٹ انتخابات کے حوالہ سے یو ٹی جموں کشمیر میں انتظامی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) پی کے پولے نے جموں، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے ضلع الیکشن افسران اور ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی ای او نے الیکشن کے حوالہ سے ٹھوس انتظامات اٹھانے جانے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن مینجمنٹ پلانز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابی عمل، لاجسٹک ضروریات، افرادی قوت کا انتظام، رسک مینجمنٹ، ای وی ایم ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی انتظامات پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مناسب انسانی وسائل مختص کرنے، بوتھ پر صفائی کے منصوبوں کو نافذ کرنے، جامع مواد کے انتظام کی منصوبہ بندی، محفوظ راستے کی نقشہ سازی اور AROs، EROs اور نامزد نوڈل افسران کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام تیار کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

سی ای او نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں تاکہ ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوں، پولنگ اسٹیشنز کے ساتھ مواصلات اور ہنگامی صورتحال سمیت مختلف پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔ انتخابات میں عوام کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اے آر اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بوتھ لیول پر آگاہی مہم چلائیں جس میں بی ایل اوز، اسپورٹس شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، بااثر افراد کو شامل کیا جائے۔ عہدیداروں کو انتخابات کے دن پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے بیت الخلاء، پینے کے پانی، بنیادی طبی امداد اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رامبن سڑک حادثے میں دو افراد کی موت

Next Post

وزیراعظم مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
وزیراعظم مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد

وزیراعظم مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد

تین آئی اے ایس افسران کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع

تین آئی اے ایس افسران کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع

کپواڑہ آتشزدگی کے واقعہ میں غیر مقامی کاریگر ازجان

کپواڑہ آتشزدگی کے واقعہ میں غیر مقامی کاریگر ازجان

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 12سے 14 مارچ تک برف و باراں کا امکان

وزیراعظم کا دورہ کشمیر : سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

وزیراعظم کا دورہ کشمیر : سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »