امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں ایک تاریخی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ وزیر اعظم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے 285 بلاکوں میں سیکرین لگا کر لوگ مودی جی کا خطاب سنیں گے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کشمیر کے لوگ بے صبری سے وزیر اعظم مودی جی کا انتظار کر رہے ہیں اور کشمیر میں ان کا شاندار استقبال ہونے والا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘دو لاکھ سے زیادہ لوگ 7 مارچ کو مودی جی کی ریلی میں شرکت کرنے والے ہیں اور بخشی اسٹیڈیم میں جو بیٹھنے کی گنجائش ہے اس سے کئی گنا زیادہ لوگ ہوں گے’۔
مسٹر رینہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے 285 بلاکوں میں سیکرین لگا کر لوگ مودی جی کا خطاب سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر اسٹیڈیم، ایس کے آئی سی سی اور دیگر بڑی پارکوں میں ریلی کو لائیو رکھا جائے گا تاکہ لوگ مودی جی کی اس تاریخی۔