• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستان 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک بن کر رہے گا: وزیراعظم

وزیراعظم مودی کا دورۂ کشمیر آج، ‘وکست بھارت وکست جموں کشمیر’ پروگرام کی تیاریاں مکمل

by امت ڈیسک
07/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر کا دورہ کریں گے۔ جموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ‘وکست بھارت وکست جموں کشمیر’ پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں وہ جموں و کشمیر کی سیاحت اور زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے پیش نظر بالعموم وادی کشمیر میں اور بالخصوص پروگرام کے مقام بخشی اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم اس یونین ٹیریٹری کی زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت کے پروگرام ‘ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام’ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پیلگریم ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اگمنٹیشن ڈرائی اسکیم کے تحت ‘حضرت بل مزار کی مربوط ترقی’ سمیت شعبۂ سیاحت سے متعلق 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں بھی کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ’’دیکھو اپنا دیش، عوام کی پسند کے سیاحتی مقام ‘‘ اور ’’چلو انڈیا گلوبل ڈائیسپورا‘‘ مہم بھی شروع کریں گے۔ وہ چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب کردہ سیاحتی مقامات کا بھی اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم، جموں و کشمیر کے تقریباً 1000 نئے سرکاری ملازمین میں تقرری نامہ تقسیم کریں گے۔ بخشی اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کی میگا ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے جو پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں۔

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کے پروگرام میں کشمیر کے مختلف حصوں سے ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی فورسز پہلے سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔ مختلف علاقوں میں ناکے لگائے ہیں۔ حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بخشی اسٹیڈیم کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں دھماکہ، پورٹر ہلاک

Next Post

وزیر اعظم دورۂ کشمیر: ریلی میں شرکت کیلئے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
وزیر اعظم دورۂ کشمیر: ریلی میں شرکت کیلئے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچے

وزیر اعظم دورۂ کشمیر: ریلی میں شرکت کیلئے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچے

مظفر بیگ کو مودی ریلی میں جگہ نہیں ملی، الٹے قدموں واپس چلے گئے

مظفر بیگ کو مودی ریلی میں جگہ نہیں ملی، الٹے قدموں واپس چلے گئے

وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل وزیر اعظم نے کیا نمائش کا مشاہدہ

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل وزیر اعظم نے کیا نمائش کا مشاہدہ

مودی ریلی میں زبردسی بھیڑ جمع کی گئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ کا الزام

مودی ریلی میں زبردسی بھیڑ جمع کی گئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »