• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مظفر بیگ کو مودی ریلی میں جگہ نہیں ملی، الٹے قدموں واپس چلے گئے

مظفر بیگ کو مودی ریلی میں جگہ نہیں ملی، الٹے قدموں واپس چلے گئے

by امت ڈیسک
07/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ مظفر بیگ نے سرینگر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں ان کے لیے کیے گئے ’خصوصی انتظامات‘ نہ کیے جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہی وہاں سے چلے گئے۔ مظفر بیگ بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہی ریلی میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے تاہم ان کے لیے وی آئی پی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دونوں الٹے قدموں واپس لوٹ آئے۔

مظفر بیگ کی زوجہ- سفینہ بیگ ریاستی حج کمیٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں، اپنے شوہر کے پیچھے پیچھے نکل گئیں، انکے چہرے پر غصے کے آثار تھے۔ سفینہ بیگ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے شوہر کو پدم شری ہونے کی وجہ سے مدعو کیا گیا تھا لیکن انہیں ریلی میں ان کے شایان شان جگہ نہیں دی گئی۔ اس پر کسی نے ان پر فقرہ کسا ’’ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔‘‘

قبل ازیں، مظفر بیگ کے لیے علیحدہ اور خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے تھے اور انہیں عام گیلری میں بٹھایا گیا جہاں DDC ممبران اور بی جے پی کے کارکنان بیٹھے تھے۔ بیگ اور ان کی اہلیہ تقریباً ساڑھے دس بجے اسٹیڈیم پہنچے انتظامات سے دلبراشتہ مودی کی آمد سے قبل ہی واپس لوٹ گئے، تاہم سفینہ بیگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کی۔

سفینہ بیگ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بیگ صاحب پدم شری ایوارڈ یافتہ کی حیثیت سے وزیراعظم کی ریلی میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ یہ سرکاری تقریب ہے کوئی بی جے پی کی ریلی نہیں۔ لیکن آپ دیکھ ہرے ہیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بیگ صاحب کے ساتھ کیسا سلوک کیا ہے اور ان کے لیے علیحدہ انتظامات نہیں کیے۔‘‘ سفینہ اور مظفر بیگ کے ریلی سے چلے جانے کے فوراً بعد، جموں و کشمیر پولیس کے سیکیورٹی افسران نے انہیں وہیں رہنے پر راضی کرنے کی کوشش کی۔ لیکن وہ راضی نہ ہوئے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے۔

سفینہ بیگ نے دعویٰ کیا کہ مظفر بیگ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ تاہم بیگ گزشتہ ماہ جموں میں منعقدہ وزیر اعظم کی ریلی میں شرکت کر چکے ہیں، اور پی ڈی پی کے ساتھ علیحدگی کا بھی اعلان کر چکے ہیں۔ مودی ریلی میں شرکت کے بعد بیگ نے کہا تھا کہ انہوں نے دوبارہ کبھی پی ڈی پی میں شمولیت اختیار ہی نہیں کی تھی۔ مظفر بیگ پیپلز کانفرنس سے بھی علیحدہ ہوئے تھے اور انہوں نے واپس پی ڈی پی میں شمولیات اختیار کی تھی تاہم مودی ریلی میں شرکت کے بعد بیگ نے پی ڈی پی میں شمولیات کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اور قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

مظفر بیگ اس سال کے اوائل میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں دوبارہ شامل ہوئے تھے اور پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات کی تھی لیکن بعد میں وہ جموں میں وزیر اعظم کی ایک ریلی میں دیکھے گئے جس سے یہ اٹکلیں ہونے لگیں کہ وہ مرکز میں حکمران جماعت کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مظفر بیگ بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑنے کیلئے پرتول رہے ہیں۔ وہ پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے تھے لیکن سجاد لون کے انتخابی امیدوار کی حیثیت سے اعلان ہونے کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ اس پارٹی میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم دورۂ کشمیر: ریلی میں شرکت کیلئے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچے

Next Post

وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل وزیر اعظم نے کیا نمائش کا مشاہدہ

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل وزیر اعظم نے کیا نمائش کا مشاہدہ

مودی ریلی میں زبردسی بھیڑ جمع کی گئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ کا الزام

مودی ریلی میں زبردسی بھیڑ جمع کی گئی، عمر عبداللہ اور محبوبہ کا الزام

وزیر اعظم مودی سرینگر پہنچ گئے

ہم کشمیری لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے : وزیر اعظم مودی

نریندر مودی نے کشمیر کو جنت بنایا : منوج سنہا

نریندر مودی نے کشمیر کو جنت بنایا : منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »