امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اننت ناگ-راجوری سیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے حوالے نہیں کرے گی، گزشتہ لکو سبھا چناو میں پی ڈی پی کی خراب کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے، ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ این سی جنوبی کشمیر کی سیٹ کانگریس کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس سیٹ پر پی ڈی پی کی حمایت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ پچھلے پارلیمانی انتخابات میں اس وقت تیسرے نمبر پر رہی تھی جب پارٹی کو زمین پر کافی حمایت حاصل تھی۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے کشمیر کی تینوں سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کو پہلے ہی فائنل کر لیا ہے اور جموں کی دونوں سیٹوں کے ساتھ ساتھ لداخ کی سیٹوں پر بھی کانگریس کی حمایت کریں گے، میں اپنے امیدواروں کے ساتھ تیار ہوں اور اپنی سہولت کے مطابق ان کا اعلان کروں گا”۔ ( کے این او)