امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 09 مارچ :- دریائے جہلم میں گزشتہ ہفتے گنگل کے علاقے میں دریائے جہلم پر ایک پرانا پل ٹوٹنے سے ڈوبنے والے تین مزدوروں میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ 03 مارچ کو جہلم میں گنگل کے مقام پر تین مزدور اس وقت گر گئے تھے جب ایک پرانا پل گر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاشیں برآمد کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی لیکن سات کے بعد جہلم کے علاقے رضاوانی اوڑی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دو تاحال لاپتہ ہیں۔








