امت نیوز ڈیسک //
سعودی عرب میں اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ کل پیر 11 مارچ کو ہوگا۔ آج شب سے ہی سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بعض علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آیا ہے ۔ نیز سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔